خبریں

اہم خبریں: بی جے پی کی پنجاب انتخابات کے لئے 27 امیدوار کی فہرست جاری

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

بی جے پی کی پنجاب انتخابات کے لئے 27 امیدوار کی فہرست جاری 

بی جے پی نے پنجاب انتخابات کے لئے 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ فتح سنگھ باجوہ بٹالہ سے، وجے سانپلا پھگواڑہ سے انتخاب لڑیں گے۔

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST

5G نیٹورک معاملہ، اداکارہ جوہی چاولہ پر عائد جرمانہ میں کمی، 20 لاکھ سے گھٹا کر 2 لاکھ کیا گیا

5G نیٹورک معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اداکارہ جوہی چاولہ پر عائد جرمانہ 20 لاکھ روپے سے کم کر کے 2 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ بنچ نے ملک میں 5G وائرلیس نیٹ ورک کے قیام کے خلاف دائر مقدمہ کو خارج کرنے کے دوران سنگل جج کے ذریعہ کئے گئے متعدد مشاہدات کو بھی خارج کر دیا۔

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST

پارلیمانی اجلاس سے قبل سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس پارٹی کا اجلاس طلب

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کانگریس کے پارلیمانی حکمت عملی گروپ کے کل یعنی جمعہ کے روز منعقد ہونے جا رہے اس اجلاس کی صدارت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ اجلاس کےک دوران ڈاکٹر منموہن سنگھ، اے کے انٹونی، کے سی وینوگوپال، ملیکارجن کھڑگے، ادھیر رنجن چودھری، آنند شرما، گورو گگوئی، کے سریش، جے رام رمیش، مانیکم ٹیگور اور رونیت بٹو موجود رہیں گے۔

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST

بی جے پی تاریخ کی ٹھیکیدار نہیں ہے، ٹیپو سلطان کے نام پر سیاست بند کرے، سنجے راؤت

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے ملاڈ میں ایک اسپورٹس کمپلیکس کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھے جانے کے بعد بی جے پی اور ہندوتوادی تنظیموں کی جانب سے کئے جا رہے احتجاج پر شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے جواب دیا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا، ’’بی جے پی سمجھتی ہے کہ صرف اسے ہی تاریخ کا علم ہے۔ ہر کوئی تاریخ تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، یہ مورخ تاریخ بدل رہے ہیں۔ ہمیں ٹیپو سلطان کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے، ہمیں بی جے پی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے فیصلے لینے کی اہل ہے۔ نئی تاریخ لکھنے کی کوشش نہ کریں، آپ دہلی میں بیٹھ کر نئی تاریخ لکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے۔‘‘

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 2 لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسز، 573 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 3 لاکھ 06 ہزار 357 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 573 افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک میں کئی دنوں کے بعد فعال کیسز میں گراوٹ درج کی گئی ہے اور فی الحال ان کی تعداد 22 لاکھ 02 ہزار 472 ہے۔ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 19.59 فیصد ہو گئی ہے۔ وہیں، ملک بھر میں اب تک 163 کروڑ سے زدیاہ کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jan 2022, 9:51 AM IST