بلی بائی ایپ بنا کر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے کے ملزمان شویتا سنگھ اور مینک ممبئی کی عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ شویتا سنگھ عدالت میں پیش ہوئی تھی لیکن مینک کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔ شویتا اور مینک کی پولیس تحویل کی مدت آج ہی ختم ہوئی ہے۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
بی جے پی کو خیرباد کہنے والے یوگی حکومت میں وزیر محنت رہے سوامی پرساد موریہ نے آج باضابطہ طور پر سماجوادی پارٹی کی شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر زبردست حملہ بولا۔ سوامی پرساد نے کہا، ’’آج بی جے پی کے خاتمہ کا بگل بج گیا ہے۔ بی جے پی نے ملک اور ریاست کے عوام کو گمراہ کر ان کی آنکھوں میں دھول چھونکی ہے اور عوام کا استحصال کیا ہے۔ اب بی جے پی کو ختم کر کے اتر پردیش کو بی جے پی کے استحصال سے نجات دلانی ہے۔‘‘
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
یوپی میں مختلف وزرا اور ارکان اسمبلی کے بی جے پی کو خیرباد کہنے پر یوپی کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آج بی جے پی چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ وہی ہیں جنہوں نے پانچ سال تک ملائی کھائی ہے۔ دریں اثنا، انہوں نے سماجوادی پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ پسماندہ طبقات اور دلتوں کی نہیں بلکہ یادوں اور مسلمانوں کی حمایت کرنے والی پارٹی ہے۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں گزشتہ روز 28867 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ آج 25 ہزار سے کم کیسز کی تصدیق ہنے کا امکان ہے۔ انوہں نے بتایا کہ جن لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے ان میں سے 75 فیصد نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا تھا۔ نیز دہلی میں 13 ہزار سے زیادہ یعنی کہ 88 فیصد بیڈ ایسے ہیں جو مریضوں کے لئے دستیاب ہیں اور صرف 12 فیصد بیڈس پر ہی مریض زیر علاج ہیں۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
معرف صحافی کمال خان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا ہے۔ کمال خان نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے وابستہ تھے اور اتر پردیش پر باکمال رپورٹنگ کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کمال خان اپنے مخصوص انداز اور نرم لہجہ میں رپورٹنگ کے لئے بہت پسند کئے جاتے تھے۔ کمال خان کا انتقال دنائے صحافت کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران 315 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 09 ہزار 345 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Jan 2022, 9:52 AM IST