خبریں

اہم خبریں: پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے راجیہ سبھا اراکین میں تبدیلی

ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی
ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی 

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے راجیہ سبھا اراکین میں تبدیلی

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کی محکمہ سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ایوان کے ارکان کی نمائندگی کو 50 رکنی کمیٹیوں میں تبدیل کردیا ہے۔ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ راجیہ سبھا کے 50 ارکان کو دیگر کمیٹیوں میں بھیجا گیا ہے۔ ان 50 ارکان میں سے 28 نے کمیٹیوں کے اجلاس میں بہت کم شرکت کی۔ ان میں سے 12 ارکان ایسے ہیں جنہوں نے کبھی کسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو اراکین، ترنمول کانگریس کے چھ اراکین، کانگریس کے چار اراکین اور شیوسینا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے تین تین اراکین، دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے)، بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، تلنگانہ راشٹرسمیتی (ٹی آر ایس) کے دو دو اراکین اور دیگر پارٹیوں کے ایک ایک رکن کی کمیٹیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Published: 09 Oct 2021, 11:31 AM IST

امارت شرعیہ کو احمد ولی فیصل رحمانی کی شکل میں ملا نیا امیر شریعت

امارت شرعیہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری امیر شریعت کا تنازعہ بالآخر ختم ہو گیا، اور آج باضابطہ ووٹنگ کے عمل سے نیا امیر شریعت منتخب کر لیا گیا۔ مرحوم مولانا ولی رحمانی کے بیٹے احمد ولی فیصل رحمانی نے مولانا انیس الرحمن قاسمی سے زیادہ ووٹ حاصل کر یہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا شمشاد رحمانی کے نام واپس لینے کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں مولانا فیصل رحمانی اور مولانا انیس الرحمان قاسمی کے درمیان مقابلہ تھا۔

Published: 09 Oct 2021, 11:31 AM IST

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 16 اکتوبر کو منعقد ہوگا، کئی اہم موضوعات پر بحث متوقع

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہے اس اجلاس میں حالات حاضرہ، آئندہ اسمبلی انتخابات کے علاوہ تنظیمیں انتخابات پر بھی بحث کی جائے گی۔

Published: 09 Oct 2021, 11:31 AM IST

پٹرول-ڈیزل کی مہنگائی پر کانگریس کا حملہ، ’شرم کرو مودی سرکار!’

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے حوالہ سے کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’کتنی اور مہنگائی، کتنی اور لوٹ۔ تہوار میں بھی جنتا کی جیب کاٹ رہے، شرم کرو مودی سرکار۔‘‘ اس کے ساتھ سرجے والا نے ’فیول لوٹ‘ یعنی کہ ایندھ کی لوٹ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز ایندھن قیمتوں کے اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

Published: 09 Oct 2021, 11:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2021, 11:31 AM IST