کانگریس لیڈر ہریش راوت کی قیادت میں 7 اکتوبر یعنی جمعرات کو ہزاروں کی تعداد میں اتراکھنڈ کانگریس کارکنان لکھیم پور کھیری پہنچیں گے۔ ہریش راوت نے اس تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1000 گاڑیوں میں سوار کانگریس کارکنان جمعرات کو رام نگر سے لکھیم پور کھیری کے لیے روانہ ہوں گے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لکھیم پور کھیری کے پلیا کلاں علاقہ میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے یہاں لکھیم پور کھیری تشدد میں ہلاک کسان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس مشکل وقت میں راہل اور پرینکا نے متاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا قافلہ لکھیم پور کھیری پہنچ گیا ہے۔ جلد ہی دونوں لیڈران مہلوک کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور ان کی تکلیف سنیں گے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سیتاپور سے لکھیم پور کھیری کے لیے نکل چکے ہیں۔ لکھیم پور کھیری پہنچ کر وہ متاثرین کنبہ سے ملاقات کریں گے۔ سیتاپور سے روانگی سے قبل راہل اور پرینکا نے گیسٹ ہاؤس کے باہر موجود کانگریس کارکنوں سے ملاقات بھی کی۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سیتاپور پہنچ چکے ہیں۔ یہاں وہ پرینکا گاندھی سے ملاقات کریں گے اور پھر ساتھ میں لکھیم پور کھیری کے لیے روانہ ہوں گے۔ لکھیم پور کھیری میں وہ مہلوکین کسانوں کے کنبہ سے ملاقات کریں گے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدر بننے کا خواب پورا نہ ہونے کے ساتھ ہی وہ 25 برسوں میں پہلی بار امریکہ کے 400 ارب پتی افراد کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ فوبرس میگزین کی حال ہی میں جاری اس فہرست میں 25 برسوں میں پہلی بار ایسا ہوا جب ٹرمپ کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایسا کورونا وبا کے دوران بھاری نقصانات کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹرمپ کی مالیت ابھی 250 کروڑ ڈالر ہے اور اس فہرست میں برقراررہنے کے لئے ان کی املاک 40 کروڑ ڈالر کم ہو گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں جب ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے تھے، تب ان کے پاس قرض ہٹانے کے بعد 350 کروڑ ڈالر کی املاک تھی۔ وہ امریکہ کے مشہور ریئل اسٹیٹ بزنس مین ہیں۔ سال 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
نئی : وسطی دہلی کے آنند پربت علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو رات 09:05 بجے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے بعد محکمہ کی دو ٹیمیں جائے واقع پر پہنچیں۔ اطلاع کے مطابق ایل پی جی سلنڈر اور دیگر اشیاء میں آگ لگنے کی وجہ سے پھیل گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔
چار افراد کو جائے واقع سے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ اسی وقت ایک اور شخص کو سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپتال بھیجا گیا لیکن ڈاکٹروں نے زخمیوں کو وہاں سے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا۔ وسطی دہلی کی ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شویتا چوہان نے بتایا کہ سلنڈر کے ربڑ کے پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے کے دوران آگ لگی۔ جس میں ماں سمیت تین بہن بھائی جل گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 36 سالہ سشیلا اور اس کے دو جڑواں بچوں کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
ڈرگس پارٹی میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار ہونے والے آرین خان کا این سی پی کے لیڈر نواب ملک نے دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے کرائم رپورٹرز کو یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ اگلا نشانہ شاہ رخ خان کو بنایا جائے گا۔ آرین خان کو دھوکہ سے پھنسایا گیا ہے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
راہل گاندھی کے عزم کے آگے آخرکار انتظامیہ نے ہار مان لی ہے اور انہیں لکھنؤ ایئرپورٹ سے اپنی گاڑی کے ذریعے اپنے من پسند روٹ سے جانے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ راہل گاندھی پہلے سیتا پور جائیں گے اس کے بعد وہ لکھیم پور میں متاثرہ کنبوں سے ملاقات کریں گے۔ راہل گاندھی کے ساتھ وفد میں چار لیڈران اور ہیں۔ یہ وفد سب سے پہلے سیتا پور میں پرینکا گاندھی سے ملاقات کرے گا۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
لکھیم پور کھیری جانے کے لئے لکھنؤ ایئرپورٹ پر پہنچے راہل گاندھی کو پہلے تو انتظامیہ نے باہر نہیں نکلے دیا گیا، اس کے بعد انہیں نجی گاڑی میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس سے ناراض ہو کر راہل گاندھی دھرنے پر بیٹھ گئے۔
راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم کار کے ذریعے لکھیم پور جانا چاہتے ہیں لیکن پولیس چاہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ ان کی گاڑی میں جائیں۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمیں اپنی نجی گاڑی میں جانیں دیں۔ یہ کچھ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم یہیں بیٹھے ہیں۔‘‘
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے لکھیم پور کھیری کے مہلوک کسانوں کے کنبوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر کنبہ کو 50-50 (کل ایک کروڑ) روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کے علاوہ اس صحافی کے اہل خانہ کو بھی پنجاب اور چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے 50-50 لاکھ (کل ایک کروڑ) روپے فراہم کئے جائیں گے جس کی جان چلی گئی تھی۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
راہل گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ لکھنؤ پہنچنے کے بعد لکھیم پور کھیری جاکر مہلوک کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور سیتاپور میں پرینکا گاندھی سے بھی ملیں گے جہاں انہیں گرفتار کر کے رکھا گیا ہے۔ وہیں، لکھنؤ کے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ راہل گاندھی کو لکھنو سے سیتاپور یا لکھیم پور جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیتاپور کے ایس پی اور ڈی ایم نے تحریری طور پر اطلاع دی ہے کہ وہاں پرینکا گاندھی موجود ہیں، لہذا راہل گاندھی، کانگریس کارکنان اور لیڈران کے پہنچنے سے امن و امان کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے گزارش کی ہے کہ کسی بھی صورت میں راہل گاندھی کو سیتاپور پہنچنے سے روکا جائے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
راہل نے کہا کہ پہلے ہندوستان میں جمہوریت رہا کرتی تھی لیکن اب یہاں تاناشاہی چل رہی ہے۔ سیاستدان یوپی میں نہیں جا سکتے۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے سوال پر راہل نے کہا کہ پرینکا کو گرفتار کیا گیا لیکن یہاں سب سے بڑا مسئلہ کسانوں کا ہے۔
پرینکا گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی سوال پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں مار دیجئے، گاڑ دیجئے، ہمارے ساتھ بدسلوکی کیجئے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہماری تربیت ایسی ہی ہے۔ مسئلہ کسانوں کا ہے، اس کی بات ہم کرتے رہیں گے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
راہل گاندھی کی پریس کانفرنس شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت سے حکومت کسانوں پر سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے، کسانوں کو جیپ کے نیچے روندا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ان کی زمین چھینی گئی۔ تین نئے قوانین لائے گئے۔ اس لئے کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کل لکھنؤ میں تھے لیکن لکھیم پور نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج لکھنؤ جانے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کو لکھنؤ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم تین ہی لوگ لکھیم پور جانا چاہتے ہیں۔ دفعہ 144 میں 5 لوگ سے زیادہ نہیں جا سکتے، اس لئے ہم تین لوگ ہی جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے انتظامیہ کو خط ارسال کیا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ یوپی میں مجرم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ قتل، عصمت دری، وہاں ملزمان باہر ہوتے ہیں، متاثرین جیل میں ہوتے ہیں یا پھر مارے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام دباؤ بنانا ہے۔ ہاتھرس میں ہم نے دباؤ بنایا تھا اس کے بعد کارروائی ہوئی تھی۔ اگر ہاتھرس میں ہم نہیں جاتے تو مجرم بچ کر نکل جاتے۔ حکومت اس معاملہ پر ہمیں دور رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس پر دباؤ نہ بنایا جا سکے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
راہل گاندھی کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی لکھیم پور کھیری تشدد اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر بات کر ستے ہیں۔ راہل گاندھی آج ہی لکھیم پور کھیری کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ وہ سیتا پور پہنچ کر پرینکا گاندھی سے بھی ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم یوگی حکومت کی جانب سے راہل گاندھی کو لکھیم پور جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18833 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں فی الحال فعال کیسز کی تعداد 246687 ہے، یہ تعداد گزشتہ 203 دنوں میں سب سے کم ہے۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Oct 2021, 10:06 AM IST