
اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت پر ان کے شاگرد آنند گری سے پوچھ تاچھ جاری ہے، اور اب مزید ایک مزلم سندیپ تیواری کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ پریاگ راج پولیس نے اس بات کی جانکاری میڈیا کو دی۔
گجرات کے مندرا بندرگاہ سے 21 ہزار کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑے جانے پر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملک کو گھُن لگا ہے اور مرکزی حکومت متروں کی گود میں سو رہی ہے۔ کیا اس زہر سے برباد ہو رہے سینکڑوں کنبہ کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی نہیں ہے؟‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Sep 2021, 7:50 PM IST