
وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کرنے کے بعد آج سنیوکت کسان مورچہ کے عہدیداران کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، نیز کسانوں کے مزید مسائل پر کیا رخ اختیار کیا جائے، اس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
آندھر پردیش کے اننت پور ضلع میں بھاری بارش کے درمیان ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہو گیا۔ کدیری قصبہ میں پیش ہونے والے اس حادثہ میں تین بچوں اور ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا اور جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکل انسپکٹر ستیہ بابو کے مطابق عمارت کے ملبہ میں چار افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 267 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 11787 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ فی الحال ملک بھر میں صرف ایک لاکھ 24 ہزار 868 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 531 دنوں میں سب سے کم ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Nov 2021, 9:56 AM IST