خبریں

اہم خبریں: گائے کچھ لوگوں کے لئے گناہ ہو سکتی ہے لیکن ہمارے لئے ماتا ہے، وزیر اعظم مودی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

گائے کچھ افراد کے لئے گناہ ہو سکتی ہے لیکن ہمارے لئے ماتا ہے، وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی آج بنارس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ’بنارس ڈیری سنکول‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سے ڈیری شعبہ مضبوط ہوگا، جوکہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کچھ لوگوں نے ایسے حالات پیدا کر دئے ہیں کہ گائے، گوبر دھن کی بات کرنا گناہ ہو گیا ہے۔ گائے کچھ لوگوں کے لئے گناہ ہو سکتی ہے لیکن ہمارے لئے گائے ماتا ہے۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST

بھگوان رام اخلاقیات کی علامت لیکن بی جے پی نے ان کے نام پر بھی گھوٹالہ کیا، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مندر ٹرسٹ کی زمین خرید کی وہ جانچ کرائیں گے لیکن وہ جانچ ضلع مجسٹریٹ سطح پر ہو رہی ہے۔ رام مندر ٹرسٹ کو ہائی کورٹ کے حکم پر تشکیل دیا گیا تھا لہذا جانچ بھی ہائی کورٹ سطح پر ہونی چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کے آس پاس کی زمین کی لوٹ مار چل رہی ہے۔ بی جے پی کے لیڈران، عہدیداران اور یوگی حکومت کے سرکاری افسران لوٹ میں شامل ہیں۔ بھگوان رام اخلاقات کی علامت تھے اور سچائی کے راستہ پر چلتے تھے لیکن ان کے نام پر بھی بدعنوانی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST

مندر ٹرسٹ نے مہنگے داموں میں زمین خرید کر چندے کی رقم کو ہڑپا، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے پریس کانفرس سے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ نے جو زمینیں خریدی ہیں اس میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ٹرسٹ نے گھر گھر جا کر چندہ جمع کیا تھا۔ دلتوں کی زمین جو خریدی نہیں جا سکتی تھیں انہیں ہڑپا گیا ہے اور کم داموں کی زمین ٹرسٹ کی طرف سے مہنگے داموں میں فروخت کی گئی، یعنی کہ چندہ کی رقم کو خرد برد کیا گیا۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST

پرینکا گاندھی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی، اہم موضوع پر بیان متوقع

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی یوپی انچارج پرینکا گاندھی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق پرینکا گاندھی دہلی میں واقع کانگریس کے صدر دفتر سے دوپہر 12.30 بجے صحافیوں سے خطاب کریں گی۔ اس دوران وہ اہم موضوع پر بیان دیں گی۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 7495 نئے معاملے، 434 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7495 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 6960 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 434 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Dec 2021, 10:04 AM IST