خبریں

اہم خبریں: یو پی کی عورتوں دیکھ لو! آپ نے انگڑائی لی اور پی ایم مودی جھک گئے... پرینکا

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی RITESH YADAV

اتر پردیش کی خواتین دیکھ لو! آپ نے انگڑائی لی اور پی ایم مودی آپ کے سامنے جھک گئے: پرینکا گاندھی

اتر پردیش کے پریاگ راج میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین کے لیے کئی طرح کے اعلانات کیے۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’یوپی کی عورتوں دیکھ لو! آپ نے انگڑائی لی اور وزیر اعظم نریندر مودی آپ کے سامنے جھک گئے۔ لیکن ابھی تو پتّہ ہلا ہے خواتین کی طاقت کا طوفان آنے والا ہے۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں پرینکا یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’بہنوں کا اتحاد انقلاب لائے گا۔‘‘

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

جھارکھنڈ اسمبلی سے انسداد موب لنچنگ بل منظور، عمر قید اور 25 لاکھ کے جرمانہ کا التزام

جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے موب لنچنگ کے واقعات پر قدغن لگانے کے لئے انسداد موب لنچنگ بل کو ریاستی اسمبلی سے منظور کرا لیا ہے۔ جھارکھنڈ (انسداد موب لنچنگ) بل 2021 کے مسودے کے مطابق موب لنچنگ کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور 25 لاکھ روپے کے جرمانہ تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

آپ نے کسان نے معافی مانگ لی لیکن وزیر کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے، وزیر اعظم مودی پر راہل گاندھی کا حملہ

لکھیم پور کھیری سانحہ کے خلاف حزب اختلاف کا احتجاج جاری ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں مارچ نکالا اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کا استعفی طلب کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا، ’’وزیر کے بیٹے نے کسانوں کا قتل کیا۔ رپورٹ میں اسے عام واقعہ نہیں بلکہ سازش قرار دیا گیا۔ آپ (وزیر اعظم) نے کسانوں سے معافی تو مانگ لی لیکن وزیر کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے۔

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

کلکتہ میونسپل انتخابات میں ٹی ایم سی کی سبقت، ممتا بنرجی کا اظہار مسرت

کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ٹی ایم سی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 144 میں سے 54 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ 78 سیٹوں میں اس کے امیدواروں نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ ٹی ایم سی کی اس کامیابی پر ممتا بنرجی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک تاریخی فتح ہے، اس نے واضح پیغام دیا ہے کہ لوگوں نے ہمارے کام کو قبول کیا ہے۔ بی جے پی، بائیں بازو اور کانگریس کہیں نہیں ہیں۔‘‘

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

ملک بھر میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 200 ہوئی، وزارت صحت 

مرکزی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں سب سے زیادہ 54-54 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ تلنگانہ 20 کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک، راجستھان، کیرالہ اور گجرات میں بالترتیب 19، 18، 15 اور 14 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یوپی میں تاحال اومیکرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں اور دونوں ہی مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 5326 نئے معاملے، 453 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےک دوران ہندوستان میں کورونا کے 5326 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 8043 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 453 افراد کی جان چلی گئی۔

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Dec 2021, 9:55 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ