خبریں

اہم خبریں LIVE: فلم ’لائیگر‘ منی لانڈرنگ معاملہ میں اداکار وجئے دیوراکونڈا ای ڈی کے سامنے ہوئے پیش

وجئے دیوراکونڈا، تصویر آئی اے این ایس
وجئے دیوراکونڈا، تصویر آئی اے این ایس 

فلم ’لائیگر‘ منی لانڈرنگ معاملہ میں اداکار وجئے دیوراکونڈا ای ڈی کے سامنے ہوئے پیش

مشہور اداکار وجئے دیوراکونڈا بدھ کے روز ای ڈی دفتر کے سامنے حیدر آباد میں اپنی حالیہ فلم ’لائیگر‘ کے لیے منی لانڈرنگ سے متعلق ایک جانچ کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ مرکزی ایجنسی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی مبینہ خلاف ورزی کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

سنسیکس نے رقم کی نئی تاریخ، کاروبار بند ہونے تک پہنچ گیا 63000 کے پار

ہندوستانی شیئر بازار نے بدھ کے روز ٹریڈنگ سیشن میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دیا ہے۔ بی ایس ای سنسیکس پہلی بار 63000 کے ریکارڈ نمبر کو پار کر گیا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 19000 کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ بازار میں گھریلو سے لے کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری کے سبب شاندار تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج کا کاروبار بند ہونے پر سنسیکس 418 پوائنٹ کے اُچھال کے ساتھ ریکارڈ ہائی 63100 پر بند ہوا۔ دوسری طرف نفٹی 140 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 18758 پر بند ہوا۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

پاکستان پہنچی انگلش ٹیم کے 14 اراکین نامعلوم وائرس کی زد میں، سبھی کو آرام کا مشورہ

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یکم دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز پر خطرات کے بادل منڈلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ میچ سے ایک دن پہلے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سمیت ٹیم کے مجموعی طور پر 14 اراکین ایک نامعلوم وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ سے ٹھیک ایک دن پہلے یہ خبر سامنے آئی ہے اور سبھی کھلاڑیوں کو آرام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

پالیگراف ٹیسٹ میں آفتاب نے شردھا کے قتل کا اعتراف کیا!

شردھا قتل معاملہ کے کلیدی ملزم آفتاب پونہ والا کا پالیگراف ٹیسٹ گزشتہ روز مکمل ہو گیا۔ آئندہ یکم دسمبر کو اس کے نارکو ٹیسٹ کی تیاری بھی چل رہی ہے۔ اس درمیان میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ آفتاب نے پالیگراف ٹیسٹ میں اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ آفتاب قتل واقعہ کی خبر پھیلنے کے بعد سے آج تک بے خوف دکھائی دیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب پالیگراف ٹیسٹ کے دوران بھی بے خوف اور بے فکر ہی نظر آیا۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

دہلی آبکاری معاملہ میں ’بڈی رٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ڈائریکٹر امت اروڑا گرفتار

دہلی آبکاری معاملہ میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی طرف سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ای ڈی نے ’بڈی رٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ڈائریکٹر امت اروڑا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

اتر پردیش: فیروز آباد میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد کی موت

اتر پردیش کے فیروز آباد میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک دکان اور اس کے اوپر بنے مکان میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق آگ نے دکان کے اوپر بنے مکان میں ایک ہی کنبہ کے 9 لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ ان میں سے 3 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ وہ زخمی ہیں اور انھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Nov 2022, 9:19 AM IST