خبریں

اہم خبریں LIVE: فیفا عالمی کپ میں نیدرلینڈ نے امریکہ کا خواب توڑ دیا، 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچا

تصویر @FIFAWorldCup
تصویر @FIFAWorldCup 

فیفا عالمی کپ: امریکہ کو 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچا نیدرلینڈ

فٹبال عالمی کپ میں آج سے ناک آؤٹ مقابلے شروع ہو گئے۔ پہلے پری کوارٹرفائنل میں نیدرلینڈ نے امریکہ 1-3 سے شکست دے کر اس کا خواب چکناچور کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ نیدرلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ وہاں اس کا مقابلہ ارجنٹائنا یا آسٹریلیا سے ہوگا۔ نیدرلینڈ کی ٹیم 2014 کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ وہ 2018 میں کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔ نیدرلینڈ کی ٹیم مجموعی طور پر ساتویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

کانگریس نے وجین حکومت کی نئی جیل گائیڈلائنس پر کیا ناراضگی کا اظہار

کیرالہ کی جیلوں میں قیدیوں کی چھوٹ کے نئے اصولوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ یہ قدم ریاست کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کے ذریعہ اپنی پارٹی کے ایسے کارکنان کو آزاد کرنے کی ایک کوشش ہے جو سیاسی قتل معاملوں میں شامل ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ 23 نومبر کو وجین کابینہ کے ذریعہ منظور کیے گئے اصولوں کے مطابق تاحیات جیل کی سزا کاٹ رہے لوگوں کو چھوڑ کر سیاسی قیدیوں کو پابندی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے قتل کی سازش تیار کرنے، متعلقہ جرائم اور قتل کی کوشش کے لیے جیل میں بند سیاسی قیدی اپنی سزا میں چھوٹ کے اہل ہو جائیں گے۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

گجرات اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی انتخابی تشہیر ختم

گجرات اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے انتخابی تشہیر ہفتہ کی شام 5 بجے ختم ہو گئی۔ انتخابی تشہیر کے آخری دن امیدوار اور سیاسی پارٹیوں نے ووٹروں کو متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 93 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

عمر خالد دہلی فسادات معاملہ میں الزامات سے بری، کڑکڑڈومہ کورٹ نے سنایا فیصلہ

دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد اور خالد سیفی کو شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادات سے متعلق ایک کیس میں بری کر دیا ہے۔ تاہم وہ فی الحال جیل میں ہی قید رہیں گے کیوں کہ ان پر پولیس کی جانب سے یو اے پی اے کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

حیدرآباد یونیورسٹی میں تھائی لینڈ کی طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال! ملزم پروفیسر گرفتار

حیدرآباد یونیورسٹی کے اس پروفیسر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے کہ جس پر یہاں تعلیم حاصل کر رہی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کے خلاف یونیورسٹی طلبا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم انڈیا کو لگا جھٹکا، محمد سمیع چوٹ کی وجہ سے باہر

بنگلہ دیش کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والی ونڈے سیریز سے قبل ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے 'میچ ونر' اور تجربہ کار کھلاڑی محمد سمیع چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ سیریز کا پہلا مقابلہ 4 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Dec 2022, 10:03 AM IST