
لکھنؤ کے ہوٹل لیوانہ میں آتشزدگی اور 4 افراد کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں گرفتار ہوٹل مالکان راہل اگروال اور روہت اگروال کے علاوہ جنرل منیجر کو بھی 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہوٹل میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے پیش نظر اسے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی اس عرضی سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ہندوستانی کرکٹر سریش رینا نے کرکٹ کی تمام اقسام سے رئٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں نے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندی کی۔ میں بی سی سی آئی، یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگ، راجیو شکلا اور اپنے تمام مداحوں کا ان کی حمایت میری قابلیت پر یقین کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
کار حادثہ میں ہلاک ہونے والے ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی آخری رسومات ممبئی کے ورلی قبرستان میں پارسی روایات کے مطابق ادا کی جا ری ہیں۔ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور آکاش امبانی سمیت متعدد اہم شخصیات رسومات میں شامل ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4417 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دران 6032 مریضوں نے شفایابی حاصل کی۔ ملک بھر میں فی الحال کورنا کے 52336 کیسز فعال ہیں اور یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Sep 2022, 10:24 AM IST