خبریں

اہم خبریں LIVE: ہریانہ میں راون دَہن کے دوران جلتا ہوا پتلہ لوگوں کے اوپر گرا، کچھ افراد زخمی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ میں راون دَہن کے دوران جلتا ہوا پتلہ لوگوں کے اوپر گرا، کچھ افراد زخمی

ہریانہ کے یمنا نگر میں راون دَہن کے دوران جلتا ہوا راون کا پتلہ وہاں موجود لوگوں کے اوپر گر گیا۔ اس حادثہ میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

امبانی فیملی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درج، تحقیقات شروع

ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں آج دھمکی بھرا کال ریسیور کیا گیا۔ ڈی سی پی نیلوتپل نے بتایا کہ فون کرنے والے نے اسپتال میں دھماکہ کرنے کی دھمکی دی۔ اس نے امبانی فیملی کے کچھ اراکین کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اسپتال اور انٹیلیا کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

سماسی جماعت ’تلنگانہ راشٹر سمیتی‘ کا نام تبدیل، لفظ ’تلنگانہ‘ ہٹا کر ’بھارت‘ جوڑا گیا

تلنگانہ راشٹر سمیتی کے ایک اجلاس کے دوران پارٹی کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے تلنگانہ بھون میں منعقد اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ’تلنگانہ راشٹر سمیتی‘ (ٹی آر ایس) کا نام ’بھارت راشٹر سمیتی‘ (بی آر ایس) کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

انڈین آرمی کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار، ایک پائلٹ جان بحق، دوسرا زیر علاج

انڈین آرمی کا کہنا ہے کہ ایک چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے توانگ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں ایک پائلٹ کی جان چلی گئی۔ آرمی کے مطابق دونوں پائلٹوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تھا، جہاں ایک پائلٹ لیفٹیننٹ سوربھ یادو کی جان چلی گئی۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

دورۂ ہماچل کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں نوتعمیر شدہ ایمس بلاسپور کا افتتاح 

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت ہماچل پردیش کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے 1470 کروڑ کی لاگ سے تیار ایمس بلاس پور کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

سبھی ملازمت کے پیچھے بھاگیں گے، وہ بھی سرکاری، تو کتنے لوگ ملازمت حاصل کر پائیں گے، موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ’’روزگار مطلب نوکری اور نوکری کے پیچھے ہی بھاگیں گے اور وی بھی سرکاری! اگر ایسے سبھی لوگ دوڑیں گے تو کتنی ملازمتیں دی جا سکتی ہیں؟ کسی بھی سماج میں سرکاری اور پرائیویٹ ملا کر زیادہ سے زیادہ 10، 20 30 فیصد نوکری ہوتی ہیں۔ باقی سب کو اپنا کام کرنا پڑتا ہے۔‘‘

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

تکبر کے راون کا خاتمہ ہو: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے باشندگان کو دسہرہ یعنی وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’نفرت کی لنکا جلے، ہنسا (تشدد) کا میگھناد مٹے۔ اہنکار (تکبر) کے راون کا خاتمہ ہو، ستیہ (سچائی) کی استیہ (جھوٹ) پر وجے (جیت) ہو۔ تمام ہموطنوں کو وجے دشمی کی دلی مبارک باد۔‘‘

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 2468 نئے معاملے، فعال کیسز کی تعداد 33318

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2468 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملک بھر میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33318 ہو گئی ہے۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

اتراکھنڈ میں دلدوز حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک 

اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں باراتیوں سے بھری ایک بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے دلخراش حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں اب تک 25 افرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے راتوں رات آپریشن چلا کر 21 افراد کو زندہ نکال لیا۔ کئی افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے نزدیکی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

مہاراشٹر میں گاڑیوں اور ایمبولنس میں تصادم، 5 افراد ہلاک

مہاراشٹر میں کئی گاڑیوں اور ایک امبولنس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ علی صبح ممبئی کے باندرا-ورلی سی لنک پر پیش آنے والے اس حادثہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جو زیر علاج ہیں۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

کشمیر کے شوپیاں میں تصادم، 3 ملی ٹینٹ ہلاک

کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں 3 مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹ جیش محمد سے وابستہ تھے۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا ’’ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹ حنان بن یعقوب اور جمشید پلوامہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار اور ایک بنگالی مزدور کے قتل کی واردات میں ملوث تھے۔‘‘

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

دہلی میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ ختم

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے پیش نظر ڈی ڈی ایم اے (ڈہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اب قومی راجدھانی میں کھلے مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل قرا دیا گیا ہے۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Oct 2022, 9:23 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان