خبریں

اہم خبریں: آخری گیند تک چلے دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے سری لنکا کو 2 رنوں سے دی شکست

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع قدیم ہنومان مندر میں درشن کرنے کے بعد اس یاترا کا آغاز کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ٹی-20 مقابلہ: دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے سری لنکا کو 2 رنوں سے دی شکست

ہندوستان کے ذریعہ 20 اوور میں دیے گئے 163 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آج ٹی-20 مقابلے میں سری لنکا 2 رنوں سے ہار گئی۔ سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور اس کے وکٹ بھی ہندوستان کی طرح لگاتار وقفہ پر گرتے رہے، لیکن آخر کے اوور میں چمیکا کرونارتنے کی تیز بلے بازی نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ آخری اوور میں سری لنکا کو جیتنے کے لیے 13 رن چاہیے تھے اور گیند اکشر پٹیل کے ہاتھوں میں دی گئی تھی۔ پہلی دو گیندوں پر 2 رن بنے اور تیسری گیند پر جب کرونارتنے نے چھکا لگا دیا تو ہندوستانی شیدائیوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ لیکن جب آخری گیند پر سری لنکا کو جیت کے لیے 4 رن بنانے تھے تو چمیکا صرف ایک رن بنا سکے۔ اس طرح ہندوستان کو 2 رنوں سے جیت حاصل ہوئی۔ آخری اوور میں اکشر پٹیل نے گیندیں ایسی پھینکیں جس پر کوئی رن نہیں بنے، اور یہی جیت اور ہار کے درمیان کا بڑا فرق ثابت ہوا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوور میں 160 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے پہلا ٹی-20 میچ کھیلنے والے گیندباز شیوم ماوی نے آج اپنی کارکردگی سے ہندوستانی شیدائیوں کو خوشی کے کئی مواقع فراہم کیے۔ ماوی نے اپنے 4 اوور میں محض 22 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2 وکٹ عمران ملک نے 4 اوور میں 27 رن دے کر لیے۔ عمران نے سری لنکائی کپتان داسن شناکا کا اہم وکٹ بھی لیا جو 26 گیندوں پر 45 رن بنا کر خطرناک نظر آ رہے تھے اور 27ویں گیند جب وہ کھیل رہے تھے تو عمران کی گیند پر چہل کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ ہرشل پٹیل نے بھی 2 وکٹ حاصل کیے لیکن 4 اوور میں 41 رن دے کر وہ مہنگے ثابت ہوئے۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

پہلے ٹی-20 مقابلے میں ہندوستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے دیا 163 رنوں کا ہدف

ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے 2 اوور میں تیزی سے رن بنائے، لیکن پھر وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہر تھوڑے وقفہ پر وکٹ گرنے کی وجہ سے ایک وقت ہندوستان کی حالت خستہ دکھائی دے رہی تھی لیکن دیپک ہوڈا اور اکشر پٹیل نے چھٹے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ تیز طرار نصف سنچری شراکت داری کر کے اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 162 پہنچا دیا۔ دیپک ہوڈا نے سب سے زیادہ 41 رن (23 گیندوں پر) بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 31 رن کا تعاون دیا۔ ہندوستان کے سلامی بلے باز ایشان کشن نے بھی کافی اچھی بلے بازی کی جو ایک طرف وکٹ گرتے رہنے کے باوجود دوسرے سرے کو سنبھال کر رکھا۔ انھوں نے 37 رن کا تعاون دیا۔ ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے بھی 29 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ سری لنکا کی طرف سے مدھوشنکا، تیکشنا، ہسرنگا، دھننجے اور کرونارتنے کو 1-1 وکٹ ملے۔ سری لنکا کو اب جیت کے لیے 163 رن بنانے ہیں۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

پاکستان میں ملا کووڈ کا چینی اسٹرین، ملک میں خوف کا ماحول

پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اور آغا خان یونیورسٹی میں جینوم سیکوئنسنگ سے پتہ چلا ہے کہ چین میں کووڈ-19 کے تین اہم ویریئنٹس میں سے ایک اومیکرون سَب-ویریئنٹ ایکس بی بی ملک میں موجود ہے۔ اس خبر سے عوام اور طبی حلقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حالانکہ ’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ملک سب سے زیادہ متعدی اسٹرین یعنی بی ایف 7 سے محفوظ ہے۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

چندا کوچر کی گرفتاری کے خلاف دائر عرضی پر جمعہ کو سماعت کرے گا بمبئی ہائی کورٹ

بمبئی ہائی کورٹ چندا کوچر اور دیپک کوچر کے معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو کرے گا۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے عبوری راحت کی درخواست کی ہے۔ قبل ازیں، ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو درخواست پر جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

را کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت

ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دُلت نے آج دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت کی۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

اڈانی اور امبانی نے ملک کے بڑے لیڈروں کو خرید لیا لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید سکے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ’’حکومت نے راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے، لیکن وہ سچائی سے نہیں ہٹے۔ اڈانی جی اور امبانی جی نے ملک کے تمام لیڈروں کو خرید لیا لیکن میرے بھائی کو نہ خرید سکے اور نہ کبھی خرید سکیں گے۔‘‘

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

بھارت جوڑو یاترا دہلی سے یوپی میں ہوئی داخل، ’لونی بارڈر‘ پر شاندار استقبال

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا دہلی سے یوپی میں داخل ہو چکی ہے۔ لونی بارڈر پر کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی سمیت دیگر یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے کہا کہ انہیں راہل گاندھی نے سچائی کا خول پہن رکھا ہے اس لئے انہیں سردی نہیں لگتی۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

بھارت جوڑو یاترا: تصویری جھلکیاں

ہنومان مندر میں درشن کے بعد راہل گاندھی نے شروع کی ’بھارت جوڑو یاترا‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع قدیم ہنومان مندر میں درشن کرنے کے بعد اس یاترا کا آغاز کیا ہے۔ یہ یاترا دہلی فسادات سے متاثر موج پور، جعفرآباد، گوکل پوری کے راستے یوپی میں داخل ہوگی۔ یوپی کے لونی سے غازی آباد تک یاترا رات کو باغپت میں ٹھہرے گی اور یاتری یہاں آرام کریں گے۔

دہلی پولیس نے دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی پولیس نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں (پرانی دہلی کے کئی علاقے لوہا پل، پشتہ روڈ، جعفرآباد، موج پور، گوکل پوری) میں شدید جام کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jan 2023, 10:58 AM IST