
ٹی وی اداکارہ تُنیشا شرما کی آج آخری رسومات ادا ہو گئیں۔ انھیں نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش کیا گیا۔ تُنیشا کی آخری رسومات میں ان کے ساتھی اداکار اور خودکشی کے حالات پیدا کرنے کے ملزم شیزان خان کی ماں اور بہن بھی شریک ہوئیں۔
مرکزی وزیر مالیات کا ایمس دہلی میں علاج جاری ہے۔ وہ 26 دسمبر کو ایمس میں داخل کی گئی تھیں جب انھیں پیٹ میں انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں پیٹ میں ہلکا انفیکشن ہوا تھا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 28 دسمبر کو انھیں ایمس سے چھٹی مل جائے گی، حالانکہ اس سلسلے میں مصدقہ طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ اتنا ضروری بتایا جا رہا ہے کہ وہ دھیرے دھیرے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
ہندوستان کے محکمہ موسیمات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی ہندوستان میں جنوبی ہریانہ، مغربی یوپی، پنجاب اور راجستھان کے متعدد حصوں میں سرد لہر اور دھند جاری رہے گی اور یکم جنوری تک موسم میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔
آسام کے جوراہاٹ میں ایک تندوے نے افرا تفری پھیلا دی اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ اے این آئی کے مطابق تیندوے کے حملہ میں محکمہ جنگلات کے 3 ملازمین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فور طور پر مقامی استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جوراہاٹ کے ایس پی موہن لال مینا نے بتایا کہ تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اے ٹی ایس گجرات کی انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر ایک پاکستانی کشتی کو 10 عملے کے ساتھ ہندوستانی سمندری حدود میں پکڑا ہے۔ اس کشتی سے اسلحہ، گولہ بارود اور تقریباً 300 کروڑ روپے کی 40 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔ یہ اطلاع انڈین کوسٹ گارڈ نے دی۔
کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا ’’ہم کووڈ کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں لیکن یہ سارا ڈرامہ یاترا (بھارت جوڑو) کو روکنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ چین سے پروازیں آ رہی ہیں لیکن قومی سطح کا کوئی پروٹوکول نہیں ہے جو ڈبلیو ایچ او نے تجویز کیا ہو۔ پی ایم مودی عوامی جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں لیکن کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔‘‘ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر صحت نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی درخواست کی تھی۔
عالمی سطح پر وائرس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی احتیاط کی روشنی میں ہندوستان بھر کے اسپتال آج کوویڈ ماک ڈریل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ماک ڈلر کا مقصد آلات، طریقہ کار اور افرادی قوت کے لحاظ سے ہسپتالوں کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔ دہلی میں بھی اس طرح کی ماک ڈرل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ماک ڈرل کا جائزل لیا۔ اے این آئی کے مطابھق منیش سسودیا دہلی کے لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں پہنچے اور کوویڈ ماک ڈرل کا جائزہ لیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2022, 1:29 PM IST