
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ہندستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے دی۔ ایک ٹوئٹ میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ''پاکستان کے خلاف سنسنی خیز میچ دیکھنے کے قابل تھا۔ دباؤ میں یہ سب سے بڑی فتح تھی۔ ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی۔ آنے والے میچوں کے لیے نیک خواہشات۔"
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ٹی 20 عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ کے دوران 4 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رن بنائے۔ جواب میں وراٹ کوہلی کے 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رن کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
دنیش کارتک کے طور پر ہندوستان کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ دنیش کارتک ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ہندوستان کو ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے 40 رن بنائے اور بابر اعظم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کو اب جیت کے لئے 5 گیندوں میں 16 رن درکار ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
وراٹ کوہلی نے 19 ویں اوور کی آخری دو گیندوں میں دو چھکے لگا کر ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ 19 ویں اوور میں ٹیم انڈیا نے 17 رن بنائے اور ہندوستان کا اسکور 144/4 ہو گیا ہے اور اب جیت کے لئے 6 گیندوں میں 16 رن درکر ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ٹی 20 عالمی کپ میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا ہے۔ ہندوستان 160 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 129 رن بنا چکا ہے اور 6 وکٹ اس کے ہاتھ میں ہیں۔ فی الحال ٹیم انڈیا کو 12 گیندوں میں جیت کے لئے 31 رن درکار ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ہندوستان کو اب جیت کے لئے 17 گیندوں میں 43 رن درکار ہیں۔ میدان پر وراٹ کوہلی 50 رن بنا کر جبکہ پنڈیا 37 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 159 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے 10 اوور میں 4 وکٹ پر 45 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان نے دونوں سلامی بلے باز کے ایل راہل اور روہت شرما 4-4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ سوریہ کمار اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 15 اور 2 رن اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ جبکہ اکشر پٹیل کو بابر اعظم نے رن آؤٹ کیا۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ہندوستان نے پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ 160 رونوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 31 رن کے اسکور پر 4 وکٹ کھو دئے ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کو 2 رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ پاکستان کا اسکول اب 16.4 اوور میں 7 وکٹ پر 120 ہے۔ ارشدیپ سنگھ نے اب تک 3 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں، ہارک پانڈیا نے بھی تین وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ہندوستان نے پاکستان کو چھٹا جھٹکا دے دیا ہے۔ ہارک پانڈیا نے محمد نواز کو 9 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ فی الحال پاکستان کا اسکور 15.5 اوور میں 6 وکٹ پر 115 رن ہے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
پاکستان کو پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ حیدر علی دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حیدر کو ہاردک پانڈیا نے سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ 13.6 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 98 رنز ہے۔ شان مسعود 31 اور محمد نواز ایک رن پر ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
پاکستان کو لگاتار دو جھٹکے لگے ہیں۔ پہلے محمد شامی نے افتخار احمد کو ایل بی ڈبلیو کرایا، اس کے بعد شاداب خان کو ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کا اسکور فی الحال 4 وکٹ پر 98 رن ہے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
ٹی 20 عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان نے 10 اوور میں 2 وکٹ پر 60 رن بنائے ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
پاکستان کا سکور 6 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 32 رنز ہے۔ شان مسعود 19 اور افتخار احمد 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ مسعود نے اپنی اننگز میں دو چوکے لگائے۔ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے طور پر اب تک 2 وکٹ گرے ہیں اور دونوں ہی ارشدیپ سنگھ نے حاصل کئے ہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
پاکستان کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کے روز تاریخی تیسری مدت اقتدار حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ وہ ایک مرتبہ پھر چین کے صدر مقرر ہونے جا رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ جن پنگ نے ملک کے بانی ماؤ زے تنگ کے بعد سے سب سے بااثر رہنما کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کر لیا۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
وزیر اعظم نریندر مودی آج ایودھیا میں ہونے والے دیپوتسو میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شہر میں حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یہاں پہلے رام للا براجمان کا درشن کریں گے، اس کے بعد شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیترا کا دورہ کریں گے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
قومی راجدھانی دہلی میں سردی کے زیر اثر فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ آج صبح راجدھانی کو دھند کی چادر میں لپٹا ہوا پایا گیا۔ سفر انڈیا ایئر کوالٹی سروز کے مطابق دہلی کا آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 266 درج کیا گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی کے سبب اس کے مزید تشویش ناک ہونے کا امکان ہے۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Oct 2022, 9:19 AM IST