خبریں

اہم خبریں: صدارتی انتخاب 2022 کے پیش نظر بی جے پی نے دروپدی مرمو کو بنایا امیدوار

دروپدی مرمو کی فائل تصویر
دروپدی مرمو کی فائل تصویر تصویر سوشل میڈیا

صدارتی انتخاب 2022: بی جے پی نے دروپدی مرمو کو بنایا امیدوار

صدارتی انتخاب کے لیے بی جے پی کی طرف سے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی نے دروپدی مرمو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے دروپدی مرمو کے نام کا اعلان کرتے وقت اس بات پر زور دیا کہ اس بار ایک خاتون کو صدر جمہوریہ بننے کا موقع ملنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کے دوران جے پی نڈا نے کہا کہ ملک کو پہلی بار قبائلی طبقہ سے ایک صدر جمہوریہ دینے کی تیاری ہے۔ ان کے نام کا اعلان کر پارٹی نے ایک طرف قبائلی طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، تو وہیں دوسری طرف خواتین کی خود مختاری کو لے کر بھی ایک اہم پیغام دیا ہے۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

’شیوسینا چھوڑنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں‘، ایکناتھ شندے کا بیان

شیوسینا رکن اسمبلی ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے فون پر 15 منٹ بات چیت کی۔ ایکناتھ شندے سے ملنے گئے ملند نارویکر نے اپنے فون پر ان کی ادھو ٹھاکرے سے بات چیت کرائی۔ اس دوران ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے سے کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی مل کر حکومت بنائے، یہ ان کی خواہش ہے۔ ساتھ ہی ایکناتھ نے یہ بھی کہا کہ ’’میں نے پارٹی مخالف کوئی قدم نہیں اٹھایا، پھر مجھے گروپ لیڈر عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا۔ میرا شیوسینا چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں ہمیشہ بالا صاحب ٹھاکرے کا سچا شیوسینک تھا اور رہوں گا۔‘‘

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

اگنی پتھ اسکیم: پی ایم مودی نے تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ

تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے الگ الگ میٹنگیں کیں۔ وزیر اعظم رہائش پر ہوئی اس میٹنگ میں اگنی پتھ اسکیم کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ بری فوج کے چیف جنرل منوج پانڈے، بحریہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ چیف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

مہاراشٹر میں ہماری حکومت، تمام کانگریس ارکان اسمبلی اور ہمارا اتحاد مضبوط ہے، دیپندر ہڈا

کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا نے کہا ’’مہاراشٹر میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور تمام کانگریس ارکان اسمبلی کے علاوہ ہمارا اتحاد بھی مستحکم ہے۔ جہاں تک شیو سینا کا سوال ہے تو اس کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کامیابی کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کر لیں گے۔‘‘

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

مہاراشٹر کی تازہ سیاسی ہلچل کے درمیان کمل ناتھ کانگریس کے مبصر مقرر

کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی پیشرفتوں کے درمیان ایم پی کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پارٹی کا ریاستی مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شیوسینا کے کچھ لیڈران کی باغی تیور اختیار کئے جانے کے بعد حکومت کو خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دریں ذرائع کے حوالہ سے خبر ہے کہ باغیوں کے قائد ایکناتھ شندے کو پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی قیادت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اجے چودھری کو قانون ساز پارٹی کا نیا قائمد مقرر کیا گیا ہے۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

غلام نبی آزاد کورونا سے متاثر

کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ آزاد نے یہ اطلاع ٹوئٹر پر فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد وہ اپنے گھر میں آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

راہل گاندھی سوالات کا سامنا کرنے کے لئے پانچویں مرتبہ ای ڈی کے دفتر پہنچے

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں سوالات کا سامنے کرنے کے لئے راہل گاندھی ای ڈی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے راہل گاندھی کو آج پانچویں مرتبہ پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ان سے 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر راہل گاندھی 40 گھنٹے سے زیادہ ای ڈی کے سوالات کا سامنا کر چکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ای ڈی کی اس کارروائی کے خلاف پرزور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 9923 نئے کیسز، 17 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9923 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 74293 افراد نے شفایابی حاصل کر لی، جبکہ 17 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک بھر میں اب فعال کیسز کی تعداد 79313 ہو گئی ہے جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 2.55 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jun 2022, 9:47 AM IST