خبریں

قاسم سلیمانی قتل کے بعد نئی پیشرفت، عراق میں امریکی سفارت خانہ کے نزدیک راکٹ حملہ

مدھیہ پردیش کے ساگر علاقہ میں ایک ٹرینی طیارہ کھیت میں جا گرا۔ اس حادثہ میں ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر کی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عراق کے دار الحکومت بغداد میں راکٹ حملہ

35

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسسی رائٹرز کے مطابق بغداد سے 50 میل شمال میں واقع بلد ائیربیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس ائیربیس میں امریکی فوجی بھی تعینات ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں البتہ 5 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں تین عراقی فوجی شامل ہیں۔

رائٹرز کے مطابق جو راکٹ فائر کیے گئے وہ کاٹیوشا راکٹ تھے جو پہلی بار سوویت یونین نے بنائے اور انہیں جنگ عظیم دوم میں پہلی بار بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔یہ راکٹ کہاں سے فائر ہوئے اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

کانگریس سوشل میڈیا: اترپردیش کے لیے نئے عہدیدار تعینات

نئی دہلی: کانگریس نے سوشل میڈیا اور قومی مجلس عاملہ کے ساتھ اترپردیش یونٹ میں کچھ نئے عہدیداروں کو تعینات کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی رضامندی سے ان عہدیداروں کی تقرری کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر گورو پاندھی اور محترمہ ترنی دھوڈھی کو شعبہ قومی سوشل میڈیا کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسی شعبے میں موہت پانڈے کو اترپردیش اور وشال کُنڈرا کو دہلی ریاست سوشل میڈیا یونٹ کا صدر بنایا گیا ہے۔

وینوگوپال نے بتایا کہ راجیش چیتوال، میتھیو اینٹنی اور راجیش گِرگلانی کو قومی مجلس عاملہ کا رکن بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے شیو نارائن سنگھ پریہار کو اتر پردیش کسان کانگریس کا صدر اورا شاہنواز عالم کو اقلیتی شعبے میں اتر پردیش یونٹ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

میں بغیر مکمل جانکاری کے شہریت قانون پر تبصرہ نہیں کر سکتا: وراٹ کوہلی

پورے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ چل رہا ہے اور سبھی اپنا اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس سلسلے میں اپنا کوئی بھی رد عمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں کوئی بھی بیان اس وقت تک نہیں دے سکتا جب تک پوری جانکاری حاصل نہیں کر لوں۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

میرٹھ پولس کی فائرنگ میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے پرینکا نے کی ملاقات

اتر پردیش میں شہریت قانون مخالف مظاہروں کے دوران تشدد میں پولس مظالم کے شکار لوگوں سے پرینکا گاندھی ملاقات کر رہی ہیں۔ مظفر نگر میں متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے کے بعد پرینکا گاندھی نے میرٹھ میں مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ متاثرین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کانگریس ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

اویسی کو کرین پر الٹا لٹکا کر اس کی داڑھی منڈوا دوں گا: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

تلنگانہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’میں آپ کو (اسدالدین اویسی) کو متنبہ کرتا ہوں کہ میں آپ کو ایک کرین سے الٹا لٹکا دوں گا اور آپ کی داڑھی منڈوا دوں گا۔ ‘‘

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

نوبل انعام یافتہ ابھجیت بنرجی نے شہریت قانون کی مخالفت کی، کہا ’اس کا غلط استعمال بڑھے گا‘

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت جاری ہے۔ اس درمیان نوبل انعام یافتہ اور ماہر معیشت ابھجیت بنرجی نے بھی شہریت قانون کی مخالفت میں بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا اور اس کا غلط استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ قانون بنانے سے پہلے اس پر بحث ہونی چاہیے تھی اور پھر اس کو عمل میں لانا چاہیے تھا۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

اتر پردیش: پولس تشدد کے شکار مولانا اسد رضا حسینی سے پرینکا کی ملاقات

اتر پردیش کے مظفر نگر میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس دوران مولانا اسد رضا حسینی سے بھی ملاقات کی جنھیں پولس نے بری طرح پیٹا تھا اور ان کے ہاسٹل کے بچوں کو بھی پولس نے گرفتار کر لیا تھا۔ مولانا حسینی سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’میں مولانا اسد حسینی سے ملی، جنھیں پولس نے بے رحمی سے پیٹا تھا۔ نابالغوں سمیت مدرسہ کے طلبا کو پولس نے بغیر کسی وجہ سے اٹھا لیا تھا جن میں سے کچھ کو آزاد کر دیا گیا تھا اور کچھ اب بھی حراست میں ہیں۔‘‘

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

اتر پردیش: پرینکا گاندھی نے پولس مظالم کی شکار رقیہ پروین سے کی ملاقات، 4 فروری کو ہے شادی

اتر پردیش میں شہریت قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے کے دوران پیدا تشدد میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے اور اس میں پولس بربریت کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ مبینہ طور پر پولس مظالم کی شکار 22 سالہ رقیہ پروین بھی ہوئی تھی جس کے گھر پولس نے کافی توڑ پھوڑ مچائی۔ آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں رقیہ پروین کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی جن کی شادی 4 فروری کو ہونے والی ہے۔ خبروں کے مطابق پولس تشدد کے دوران 20 دسمبر کی شب سر میں رقیہ کو زبردست چوٹ لگی تھی جس کے بعد اسے 16 ٹانکے لگے تھے۔ اب بھی رقیہ کے سر پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی نے رقیہ پروین کی فیملی سے ملاقات کر کے انھیں بتایا کہ وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

جموں و کشمیر: لشکر طیبہ کا دہشت گرد نثار ڈار گرفتار

ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد نثار ڈار کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس سے قبل وہ کلان گاندربل میں ایک انکاؤنٹر کے درمیان فرار ہو گیا تھا۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

شہریت قانون پر رام ولاس پاسوان کا بڑا بیان، کہا ’شہریت تو دور، حقوق پر انگلی بھی نہیں اٹھا سکتی حکومت‘

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کے درمیان بی جے پی کی ساتھی پارٹی ایل جے پی کے سینئر لیڈر رام ولاس پاسوان نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی حکومت کسی کی شہریت نہیں چھین سکتی۔ انھوں نے کہا کہ چاہے دلت، قبائلی، پسماندہ طبقہ یا اعلیٰ ذات کے لوگ ہوں، وہ سبھی ملک کے حقیقی شہری ہیں۔ شہریت ان کا پیدائشی حق ہے۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

مدھیہ پردیش: ساگر میں ٹرینی طیارہ حادثہ کا شکار، ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر کی موت

مدھیہ پردیش کے ساگر علاقہ میں ایک ٹرینی طیارہ کے حادثہ زدہ ہونے کی خبر ہے۔یہ طیارہ کھیت میں جا گرا۔ اس حادثہ میں ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرینی پائلٹ کا نام پیوش سنگھ چندیل ہے جبکہ ٹرینر کا نام اشوک مکواناہے۔ حادثہ طیارہ کی لینڈنگ کے وقت ہوا۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jan 2020, 9:10 AM IST