
کیجریوال حکومت نے پرگتی میدان میٹرو اسٹیشن کا نام بدل دیا ہے۔ اب یہ میٹرو اسٹیشن ’سپریم کورٹ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ دہلی حکومت کی نام رکھنے والی کمیٹی نے اس سلسلے میں فیصلہ لیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے یہ جانکاری آج میڈیا کو دی۔ پرگتی میدان کے علاوہ بھی دو میٹرو اسٹیشنوں کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ مکربا چوک کو شہید وکرم بترا چوک نام دیا گیا ہے جب کہ بدرپور-مہرو روڈ کا نیا نام آچاریہ شری مہاپرگیا مارگ ہوگا۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
دہلی کی غیر قانونی یا غیر مستقل کالونیوں کو مستقل کرنے سے متعلق مرکز کی مودی حکومت نے عواج سے جھوٹ بولا ہے۔ یہ دعویٰ عام آدمی پارٹی نے کیا ہے۔ عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی نے 22 تاریخ کی ریلی میں غیر مستقل کالونیوں کے لوگوں کو مالکانہ حق دینے کے لیے بلا لیا، لیکن انھیں خالی ہاتھ واپس بھیج دیا۔‘‘ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ڈی ڈی اے کی ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی کالونی مستقل نہیں ہو رہا ہے، نہ کسی کو رجسٹری دے کر مالکانہ حق دیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں پولس کے سامنے آج تین خواتین سمیت پانچ نکسلیوں نے خود سپردگی کر دی۔ ان پانچوں نکسلیوں کے سر پر مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے کا انعام تھا۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
ایک طرف پورے ملک میں نومنظور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے چل رہے ہیں اور دوسری طرف کیرالہ اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرارداد پاس ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کیرالہ اسمبلی میں 31 دسمبر کو اس قانون کے خلاف قرارداد پاس ہوا۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
ائیر انڈیا کے پرائیویٹائزیشن یعنی نجکاری کے تعلق سے مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے یہ بات پہلے بھی کہا تھا کہ ائیر انڈیا کی نجکاری ضروری ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔‘‘
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
دہلی واقع سیلم پور علاقہ میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے بعد کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار دو ملزمین کو دہلی کی ایک عدالت نے تین ہفتے کے لیے عبوری ضمانت دے دی ہے۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
این سی پی سربراہ شرد پوار نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال میں جاری احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کی ہے۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
مہاراشٹر کی ادھو حکومت کی توسیع 30 دسمبر کو ہوئی تھی جس میں کانگریس کے اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا تھا۔ آج کانگریس کے سبھی وزراء نے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے اور کے سی وینوگوپال بھی موجود تھے۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
دہلی میں آج بھی درجہ حرارت کافی کم درج کیا گیا ہے۔ لودی روڈ میں جہاں درجہ حرارت 3.7 ڈگری درج کیا گیا، وہیں پالم میں درجہ حرارت 4.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ دہلی اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈ میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سرد لہر بھی چل رہی ہے۔ اس بڑھتی سردی کی وجہ سے لوگوں نے خود کو گھروں میں قید رکھنا شروع کر دیا ہے۔ دفاتر میں کام کرنے اور ضروری کام سے ہی لوگ باہر نکل رہے ہیں۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
پین (PAN) اور آدھار لنکنگ کی طے شدہ مدت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اب 31 مارچ 2020 تک آدھار کارڈ سے پین کو لنک کرایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ آدھار کارڈ سے پین لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 ہے، جو کہ آج ختم ہو رہی تھی۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Dec 2019, 9:11 AM IST