خبریں

اہم خبریں: افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا طالبان نے کیا قتل

طالبان جنگجو
طالبان جنگجو 

افغانستان: سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا قتل

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا طالبان نے قتل کر دیا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق امراللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح کے ساتھ طالبان نے پہلے زد و کوب کیا اور پھر اس کے بعد بے رحمی سے ان کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ پنج شیر کا بتایا جا رہا ہے جہاں پر اب بھی طالبان کی جدوجہد جاری ہے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

کرنال بار ایسو سی ایشن نے مظاہرہ کر رہے کسانوں کی حمایت کا کیا اعلان

ہریانہ کے کرنال میں منی سکریٹریٹ پر چل رہا کسان مظاہرہ جمعہ کو چوتھے دن میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مزید مضبوط ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کرنال بار ایسو سی ایشن نے اس احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرہ کر رہے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ایسو سی ایشن نے افسر آیوش سنہا کو فوری اثر سے ہٹانے کی بات کہی ہے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

کورونا: سری لنکا میں ملک گیر کرفیو کو 21 ستمبر تک بڑھانے کا اعلان

سری لنکائی افسران نے جمعہ کے روز ملک گیر کوارنٹائن کرفیو کو 21 ستمبر تک کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اس کا مقصد کووڈ-19 کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

بہار: پٹنہ میں سوائن فلو کی دستک، ایک مریض کی موت، کئی کا علاج جاری

سوائن فلو نے پٹنہ میں دستک دے دی ہے۔ پھلواری واقع برلا کالونی میں ایک مریض کی سوائن فلو سے موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پٹنہ کے پاس اسپتال میں سوائن فلو کے دو مریضوں کا علاج بھی چل رہا ہے۔ اس خطرناک وائرس کی زد میں کئی دیگر مریض بھی ہیں جو پارس اسپتال کے او پی ڈی میں پہنچے ہیں اور ان کا بھی علاج شروع ہو چکا ہے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی نے آج کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر ان کے خلاف پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2011 اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ترنمول کانگریس نے بھوانی پور سے بنرجی، جنگی پور ذاکر حسین اور شمشیر گنج سے امیر الاسلام کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

سونیا گاندھی کی تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 ستمبر کو، ملک گیر احتجاج پر غور و خوض متوقع

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی طرف سے حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 ستمبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ مجوزہ اجلاس کی صدارت کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کریں گے۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 34973 نئے کیسز، 260 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34973 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 37681 افراد نے شفایابی حاصل کرلی جبکہ 260 افراد کی جان چلی گئی۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Sep 2021, 10:01 AM IST