خبریں

ہم باریکی سے دیکھیں گے کہ معاشی پیکیج میں کسے کیا ملا... چدمبرم

خاتون مزدور کے شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ ”بچے کی پیدائش کے بعد ہم لوگ ایک جگہ پر 2 گھنٹے کے لیے رکے اور پھر اس کے بعد تقریباً 150 کلو میٹر کا باقی سفر پیدل پورا کیا۔“

سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم
سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم 

ہم دیکھیں گے کہ مرکزی حکومت کے معاشی پیکیج میں کسے کیا ملا: پی چدمبرم

پی ایم مودی کے ذریعہ 20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کے اعلان کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور ماہر معیشت پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ہم دھیان سے اس بات کو دیکھیں گے کہ دیے گئے معاشی پیکیج میں کسے کیا کچھ دیا جاتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ اس معاشی پیکیج میں غریبوں، بھوکوں اور پریشان حال مہاجر مزدوروں کے لیے کیا ہے جو پی ایم مودی سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

Published: 13 May 2020, 8:50 AM IST

مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش پیدل لوٹ رہی خاتون مزدور نے بچے کو راستے میں دیا جنم

لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب بھی مجبور مہاجر مزدوروں کا پیدل اپنی ریاست کی طرف پیدل سفر جاری ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے ناسک سے مدھیہ پردیش کے ستنا لوٹ رہی خاتون مزدور نے راستے میں بچے کو جنم دیا۔ خاتون مزدور کے شوہر نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ ”بچے کی پیدائش کے بعد ہم لوگ ایک جگہ پر 2 گھنٹے کے لیے رکے اور پھر اس کے بعد تقریباً 150 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا۔“ گویا کہ خاتون مہاجر مزدور نے بچے کی پیدائش کے 2 گھنٹے بعد ہی دوبارہ پیدل سفر شروع کر دیا۔

Published: 13 May 2020, 8:50 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 May 2020, 8:50 AM IST