مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا مشکل حالات کے سبب ہنر ہاٹ کا انعقاد 5 مہینے کی تاخیر سے یعنی 25 ستمبر 2020 کو ہوگا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس ہنر ہاٹ کا موضوع ’لوکل ٹو گلوبل‘ رہے گا۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST
اسلام آباد: لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کل تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ اے 320 ایئربس کے ملبہ سے 92 افراد کی لاشیں اب تک نکال لی گئی ہیں۔ علی الصبح تک وزارت صحت سندھ کی میڈیا کو آرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ حادثہ میں اب تک 92 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تمام ہلاک شدگان پرواز میں موجود تھے یا جس رہائشی مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ تقریباً 25 سے 30 زخمی افراد جو علاقہ کے مکین ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کل سہ پہر تقریباً 3 بجے ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جا گرا تھا۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST
دہلی آبکاری محکمہ نے آج سے طاق-جفت کی بنیاد پر راجدھانی میں شراب کی 66 نجی دکانوں کو صبح 9 بجے سے شام کے 6.30 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST
ہندوستان میں کورونا انفیکشن دھیرے دھیرے خطرناک ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔ روزانہ نئے مریضوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اب تک کے سب سے زیادہ 6654 معاملے سامنے آئے اور اس درمیان 137 لوگوں کی موت بھی ہو گئی۔ اب ہندوستان میں کورونا وائرس پازیٹو معاملوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 101 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3720 ہے۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں دہلی میں مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ ہفتہ کی صبح 9 بجے راہل گاندھی اپنے یو ٹیوب چینل پر ڈاکیومنٹری کے ذریعہ ان مزدوروں کی کہانی دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے پیدل اپنے گھر یو پی جا رہے مہاجر مزدوروں سے بات کر کے انھیں گاڑیوں سے گھر بھجوایا تھا۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2020, 8:40 AM IST