خبریں

ایران میں مقیم شہریوں کے لیے ہندوستانی سفارت خانہ کی ایڈوائزری جاری، محتاط رہنے کی تلقین

سفارت خانہ نے کہا کہ ’’محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ تمام غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، سفارت خانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اور مقامی افسران کی جانب سے دی گئی صلاح پر عمل کریں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی سفارت خانہ / آئی اے این ایس</p></div>

ہندوستانی سفارت خانہ / آئی اے این ایس

 
ians

اسرائیل-ایران کے درمیان جاری جنگ میں کئی ہندوستانی شہری ایران میں پھنس گئے ہیں۔ ایران میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی شہریوں کے لیے اتوار (15 جون) کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ گھبرائیں نہیں، محتاط رہیں اور ایران کی راجدھانی تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے رابطہ میں رہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی سفارت خانہ نے ایڈوائزری میں یہ بھی کہا کہ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ تمام غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، سفارت خانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اور مقامی افسران کی جانب سے دی گئی صلاح کے مطابق حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے آفیشیل اکاؤنٹ پر ایک گوگل فارم شیئر کیا اور تمام ہندوستانی شہریوں سے فارم پُر کر کے اپنی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی مشن نے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کچھ فون نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے ایک ٹیلی گرام لنک بھی دستیاب کرایا ہے اور ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ سفارت خانہ سے صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے اس میں شامل ہوں۔ ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ ٹیلی گرام لنک صرف ان ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے جو فی الحال تہران میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined