
روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان نے ایک بار پھر بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں ہندوستان کو 137 ارب ڈالر سے زیادہ رقم ملی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان واحد ملک ہے جس نے 100 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
Published: undefined
’انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن‘ کی منگل کو جاری ’ورلڈ مائیگریشن رپورٹ 2026‘ کے مطابق ہندوستان بدستور اس لسٹ میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ میکسیکو دوسرے جبکہ فلپائن اور فرانس تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔ رپوٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران ہندوستان کو بھیجی جانے والی ترسیلات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 2010 میں یہ 53.48 ارب ڈالر تھی جو 2015 میں بڑھ کر 68.91 ارب ڈالر، 2020 میں 83.15 ارب ڈالر اور 2024 میں 137.67 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ 2024 کے دوران اس میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ آمدنی والے ممالک ترسیلات کا بڑا ذریعہ ہیں۔ سال 2024 میں امریکہ سب سے زیادہ ترسیلات بھیجنے والا ملک رہا جہاں سے 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم بھیجی گئی۔ اس کے بعد سعودی عرب، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کا نمبر رہا۔ رپورٹ میں بین الاقوامی طلباء کے ڈیٹا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ 2022 میں چین سے 10 لاکھ سے زائد طلباء بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ وہیں ہندوستان دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 6.2 لاکھ سے زیادہ طلباء بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن طبقہ ملک کے ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی’برین ڈرین‘ کے چیلنج کو ’برین گین‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ’بھارت پرواسی سمیلن‘ اور انوویشن سینٹر جیسے اقدامات کو بھی کر رہا ہے۔ ایشیا میں داخلی نقل مکانی کے معاملے میں بھی قدرتی آفات بڑی وجہ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا