خبریں

آپریشن سندور: سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 10 مئی تک 400 پروازیں منسوخ، 27 ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ

10 مئی تک کے لیے جن پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے، ان میں انڈیگو، اسپائس جیٹ، اکاسا ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت کئی ایئر لائن کی کمپنیاں شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی مسلح افواج ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان کو سخت جواب دیا، اور اس آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت ہند نے کئی حفاظتی اقدام اٹھائے ہیں۔ ان میں ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں واقع تقریباً 27 ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنا بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر 400 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنے اور بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی سے مسافرین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن حکومت نے یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے لیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ کی خبر کے مطابق جن پروازوں کو 10 مئی تک کے لیے منسوخ کیا گیا ہے، ان میں انڈیگو، اسپائس جیٹ، اکاسا ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت کئی ایئر لائن کی کمپنیاں شامل ہیں۔

Published: undefined

جن 27 ہوائی اڈوں کو 10 مئی تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ان میں چنڈی گڑھ، سری نگر، امرتسر، لدھیانہ، شملہ، پٹھان کوٹ، بھوج، جودھ پور، جیسلمیر، بیکانیر، بھونتر، کشن گڑھ، پٹیالہ، جام نگر، کانڈلا، کیشود، دھرم شالہ، جموں، لیہ، گگل، بھٹنڈہ، ہلوارا، مندرا، راج کوٹ، پوربندر، ہنڈن (غازی آباد) اور گوالیر شامل ہیں۔ یہ تمام ہوائی اڈے یا تو ملٹری کے زیر کنٹرول ہیں یا سرحد کے بے حد نزدیک ہیں۔ یہ 9 مئی رات 11.59 یو ٹی سی یعنی 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک بند رہیں گے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ دہلی ہوائی اڈہ فی الحال فعال ہے، لیکن کچھ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ ایئر لائن سے اپڈیٹ لیتے رہیں اور چیک اِن سے پہلے کنفرم کریں، تاکہ ٹریول میں کسی طرح کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ جن مسافرین کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں یا ری شیڈول ہوئی ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ایئر لائن سے رابطہ کریں اور تازہ اَپڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔ ساتھ ہی ہوائی اڈے پر جانے سے قبل اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کر لیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے ٹکٹ کینسلیشن پر جوانوں اور مسلح افواج سے منسلک افراد کو مکمل ری فنڈ اور ری شیڈولنگ پر چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی ایئر پورٹ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ مسافر اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کرنے کے بعد ہی ایئر پورٹ کے لیے نکلیں۔ ٹرمینل اور چاروں رنوے پر کارروائیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined