خبریں

میں اداس ہوں لیکن کوئی دوسرا راستہ نہیں، شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی پر سکون زندگی کے لیے شاہی خاندان سے تقریباً تمام تعلقات ختم کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

میں اداس ہوں لیکن کوئی دوسرا راستہ نہیں، شہزادہ ہیری
میں اداس ہوں لیکن کوئی دوسرا راستہ نہیں، شہزادہ ہیری 

شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شہزادہ ہیری نے اس موضوع پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ ہیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوئم اور کنبے کے دیگر افراد کی اس بات پر تعریف کی کہ انہوں نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا گزشتہ چند مہینوں میں بہت ساتھ دیا۔
شہزادہ ہیری نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے اعتماد کے بل بوتے پر لیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس طرح وہ اور ان کی فیملی مزید پر امن طریقے سے زندگی گزار پائے گی۔

Published: undefined

ان خیالات کا اظہار شہزادہ ہیری نے ایک چیرٹی پروگرام کے دوران کیا۔ چیرٹی پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزاریں اور برطانیہ کے لیے ان کی حمایت اٹل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا ،’’ہم دور نہیں جا رہے اور یقینی طور پر ہم آپ سے دور نہیں ہو رہے۔ میری توقع تھی کہ میں عوام کے پیسے کے بغیر ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ اور اپنی فوجی خدمات جاری رکھوں لیکن بد قسمتی سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔‘‘

Published: undefined

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اپنا زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس برس موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی وہ اپنے شاہی خطابات کا استعمال بند کر دیں گے اور سرکاری طور پر جیسے ہی خدمات کا سلسلہ رکے گا اس کے ساتھ ہی عوامی فنڈز تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔

Published: undefined

شہزادہ ہیری نے ان تاثرات کا اظہار افریقہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ نوجوانوں کی امداد کرنے والی ایک فلاحی تنظیم سینٹیبل کی حمایت کے لیے منعقدہ عشا یے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز ان ابتدائیہ کلمات سے کیا،’’اس تقریب میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں، جنہوں نے مجھے بڑا ہوتے دیکھا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے سچ سنیں ایک شہزادے یا ڈیوک کی حثیت سے نہیں بلکہ ہیری کی حیثیت سے میری بات سنیں۔‘‘

Published: undefined

ہیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے تئیں اپنی بیگم میگھن اور بیٹے آرچی کے لیے بھی کیا ہے۔ ان کی زوجہ ان کے لیے وہی رہیں گی جن کی محبت میں وہ گرفتار ہوئے تھے۔ تقریر کے اختتام پر انہوں نے اپنے کنبے کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’میں ہمیشہ اپنی کمانڈر ان چیف یعنی اپنی دادی کا احترام و عزت کرتا رہوں گا۔ میں ان کا اور اپنے دیگر اہل خانہ کا بہت ہی شکر گزار ہوں، جنہوں نے گزشتہ مہینوں کے دوران میرا اور میگھن کے ساتھ بھرپور ساتھ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined