خبریں

اتر پردیش میں 111 اموات سے دلبرداشتہ روسی صدر پوتن نے پی ایم مودی کو لکھا خط، یو اے ای کا بھی اظہار افسوس

ابو ظبی سے جاری بیان میں یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس غم کے وقت میں حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی اور صدر پوتن کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی اور صدر پوتن کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

اتر پردیش میں گزشتہ دنوں آئے شدید آندھی، طوفان اور موسلادھار بارش کے سبب ہوئے شدید جانی نقصان پر دنیا کے کئی ممالک نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادمیر پوتن اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اس قدرتی آفت کے بعد ہندوستان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دراصل بدھ کو اتر پردیش کے کئی اضلاع میں شدید آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی تھی۔ اس دوران کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس قدرتی آفت میں کم از کم 111 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے۔

Published: undefined

روسی صدر پوتن نے 14 مئی کو ہندوستانی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اتر پردیش میں ہوئی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں ان کی گہری ہمدردیاں ہیں۔ پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’اتر پردیش میں آئے طوفان اور شدید تباہی کی خبر سے مجھے دکھ پہنچا ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ اور متاثرہ افراد کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: undefined

یو اے ای نے بھی اس حادثے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ابو ظبی سے جاری بیان میں یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس غم کے وقت میں حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ یو اے ای نے حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت ظاہر کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی۔

Published: undefined

بہرحال، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو بے موسم بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے ہوئے جان و مال کے نقصان کا نوٹس لیا۔ انہوں نے افسران کو 24 گھنٹوں کے اندر متاثرہ خاندانوں تک راحت پہنچانے کی ہدایت دی۔ راحت کمشنر دفتر نے 14 مئی کی شام جاری ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں بتایا کہ ’’13 مئی کو خراب موسم، طوفان، بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے سبب 26 اضلاع سے 111 افراد کی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں 72 افراد زخمی ہوئے، 170 مویشی ہلاک ہوئے اور 227 گھروں کو نقصان پہنچا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined