خبریں

حج 2025: ’سعودی عرب سے بات کریں‘، حج کوٹہ میں 80 فیصد کی تخفیف پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی حکومت سے اپیل

’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے منیٰ زون منسوخ کر دیا ہے، حالانکہ یہ پہلے انہیں الاٹ کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس

 

ہر سال ہندوستان سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد حج کے لیے سعودی عرب جاتی ہے۔ لیکن گزشتہ سال حج کے دوران ہجوم اور ہیٹ ویو کی وجہ سے حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد کی موت ہو گئی تھی۔ رواں سال اس طرح کی پریشانی سے بچنے کے لیے سعودی حکومت نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے ہندوستان کے پرائیویٹ حج کوٹہ میں 80 فیصد تخفیف کر دی ہے۔ بڑے پیمانے پر حج کوٹے کی تخفیف پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے فوری طور پر سعودی عرب کی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

اس حوالے سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے 80 فیصد تخفیف کے اچانک فیصلے نے ٹور آپریٹرز کو پریشان کر دیا ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے گزارش کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر سعودی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے اور اس کا کوئی حل نکالا جائے ورنہ ہزاروں لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی کے علاوہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اس کا حل تلاش کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ متاثرہ حجاج کرام  کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ 52 ہزار ہندوستانیوں کے حج سلاٹ منسوخ کر دیے گئے، حالانکہ وہ رقوم کی ادائیگی کر چکے تھے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ اس سال حج پر جانے کی امید کر رہے تھے لیکن سعودی عرب کی حکومت نے یہ اچانک فیصلہ کر کے انہیں حیران کر دیا ہے۔ اب ہندوستانی حکومت کو اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل نکالنے کی فوری کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہزاروں حجاج کرام کی مشکلات دور ہو سکیں۔

Published: undefined

’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے منیٰ زون منسوخ کر دیا ہے، حالانکہ یہ پہلے انہیں الاٹ کیا گیا تھا۔ منیٰ مکہ کے قریب ایک ٹینٹ سٹی ہے جہاں حجاج کرام حج کے دوران 4 دن قیام کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے منیٰ کے زون 1 اور 2 کو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ زون 3، 4 اور 5 کے لیے بھی ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔ واضح ہو کہ پہلے یہ زون ہندوستان کے 26 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو الاٹ کیے گئے تھے جن کے تحت 52 ہزار حجاج کرام کو یہاں آنا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined