گوتم گمبھیر، تصویر سوشل میڈیا
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر انگلینڈ دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر ہندوستان واپس آ چکے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ ان کی ماں کی ناساز طبیعت بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر کی ماں کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس وقت وہ آئی سی یو میں ہیں، جہاں ڈاکٹر ان کی صحت پر لگاتار نظریں رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ گوتم گمبھیر کی ماں کو دل کا دورہ 11 جون کو پڑا تھا۔ اس کی خبر جیسے ہی گمبھیر کو ملی، وہ انگلینڈ سے ہندوستان لوٹ آئے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سب کچھ بہتر رہا تو وہ 17 جون تک دوبارہ ہندوستانی ٹیم سے جڑ جائیں گے۔ حالانکہ اس تعلق سے فی الحال کچھ بھی مصدقہ طور پر کہنا ممکن نہیں ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو 13 جون سے 16 جون تک انٹرا اسکواڈ میچ کھیلنا تھا، جس میں بہترین ہندوستانی لائن اَپ کو تلاش کرنے کا کام ہیڈ کوچ ہونے کے ناطے گوتم گمبھیر کو کرنا تھا۔ لیکن اب ان کی غیر موجودگی میں یہ کام باقی کے سپورٹ اسٹاف کو کرنا پڑے گا۔ ویسے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 جون سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ امید یہی ہے کہ گوتم گمبھیر کی فیملی پر آئی پریشانی جلد ختم ہو جائے گی، اور وہ 20 جون سے قبل ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب