خبریں

آسٹریا: ویڈیو اسکینڈل سے نئے انتخابات تک

آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کرس نے اپنے نائب ہائنز کرسٹیان اشٹراخے کے ویڈیو اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد نئے انتخابات کرانے کی درخواست کی، جسے صدر نے قبول کر لیا۔ 

آسٹریا: ویڈیو اسکینڈل سے نئے انتخابات تک
آسٹریا: ویڈیو اسکینڈل سے نئے انتخابات تک 

آسٹریا کے صدر الیگزانڈر فان ڈیئر بیلن نے کہا ہے کہ وہ چانسلر سیباستیان کرس کی نئے انتخابات کرانے کی تجویز کی تائید کرتے ہیں۔ ان کے بقول وہ کرس کے اس موقف کے بھی حامی ہیں کہ حکومت پر عوام کے بھروسے کو دوبارہ سے بحال کرنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہی ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر صدر فان ڈیئر بیلن نے اُس ویڈیو کے مواد پر کڑی تنقید کی، جس کی وجہ سےعوامیت پسند جماعت ایف پی او کے سربراہ اور نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے کو مستعفی ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشٹراخے کا رویہ تمام شہریوں کے لیے رسوائی کا سبب بنا ہے، ’’یہ آسٹریا نہیں ہے‘‘۔ صدر کے بقول اب اس معاملے کی واضح اور مکمل وضاحت کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل چانسلر سیباستیان کرس نے ایف پی او کے ساتھ اپنا حکومتی اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریئن پیپلز پارٹی ( او وی پی) سے تعلق رکھنے والے کرس نے کہا کہ بے شک ان کی جماعات نے فریڈم پارٹی( ایف پی او) کے ساتھ مل کر انتخابات کے دوران کیے گئے کئی وعدے پورے کیے ہیں لیکن اب بہت ہو چکا، ’’میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں خود سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔ اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں ہمیشہ صحیح کا ساتھ دوں گا اور ضروری چیزیں ہی کروں گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے فریڈم پارٹی ’ایف پی او‘ پر الزام عائد کیا کہ ان کی وجہ سے وہ تمام اچھے کام تباہ و برباد ہو گئے، جو وہ آسٹریا کے لیے کرنے کے کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

اشٹراخے کی متنازعہ ویڈو منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کئی ہزار افراد ہفتے کے دن چانسلر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرتے رہے۔ یہ افراد نئے انتخابات کا ہی مطالبہ کر رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق آسٹریا میں قبل از وقت انتخابات وسط اگست سے پہلے ممکن نہیں۔

Published: undefined

نائب چانسلر اشٹراخے اس ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک امیر روسی خاتون کو انتخابی عمل میں تعاون کے بدلے میں منافع بخش کاروباری مواقع کی پیشکش کر رہے تھے۔ یہ ویڈیو2017ء میں بنائی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے صحافیوں کو کرہ ارض کی سب سے بڑی طوائف بھی کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined