خبریں

سری نگر میں پٹاخے پھوڑنے پر مکمل پابندی عائد

سری نگر کے ایس ایس پی کو اس حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ اگر کسی کو سری نگر میں پٹاخہ فروخت کرتے یا اسے پھوڑتے ہوئے دیکھا جائے گا تو قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ضلع کی حدود میں پٹاخوں کی خریدوفروخت اورپٹاخے پھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد علاقے میں پٹاخہ فروخت کرنے والوں کے لیے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ اگر انھیں پٹاخہ فروخت کرتے ہوئے یا کسی کو پٹاخہ پھوڑتے ہوئے دیکھا جائے گا تو انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔

Published: 10 Oct 2018, 10:08 PM IST

سرکاری ترجمان کے مطابق یہ حکم نامہ عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹاخوں کی خرید و فروخت اورپٹاخے پھوڑنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سری نگر کے ایس ایس پی کو اس حکم نامے پر من وعن عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔

(یو این آئی اِن پُٹ کے ساتھ)

Published: 10 Oct 2018, 10:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Oct 2018, 10:08 PM IST