خبریں

’گھر چھوڑ کے جانے والے چابی ساتھ نہیں لے جاتے‘

یورپی کمیشن کے نائب سربراہ فرانز ٹِمرمانز نے اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ برطانیہ یورپی گھر کو چھوڑتے ہوئے گھر کی چابی ساتھ نہیں لے جا سکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک ایسے موقع پر جب بریگزٹ مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں ہیں اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج میں چند ہی ماہ بچے ہیں، ٹمرمانز نے کہا کہ اس سلسلے میں یورپی شہریوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ مذاکرات میں مکمل کوشش کی جا رہی ہے کہ برطانوی اخراج کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST

ٹمرمانز نے کہا، ’’لیکن مجھے ایک بات واضح طور پر کہنے دیجیے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ آپ کے گھر سے جا رہا ہے، مگر چابی ساتھ لے جائے گا، تاکہ جس وقت چاہے واپس آ جائے اور گھر سے جو چاہے لے لے، تو ایسا ممکن نہیں۔‘‘

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں یورپی یونین کی رکن ریاست آئرلینڈ اور برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ کی سرحد اور چیکس پر کسی ڈیل میں یورپی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST

یہ بات اہم ہے کہ برطانیہ آئندہ برس مارچ میں یورپی یونین کی رکنیت چھوڑ دے گا، تاہم اب تک فریقین کے درمیان کوئی ڈیل طے نہیں پائی ہے، جس سے یہ واضح ہو کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کس نوعیت کے ہوں گے۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان سرحدی امور کے علاوہ، شہریوں کی نقل و حمل، فضائی ٹریفک، تجارت اور سلامتی سے متعدد امور پر ضوابط ابھی طے ہونا ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST

اسی تناظر میں برطانیہ میں حکمران قدامت پسند جماعت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کچھ عرصے قبل بریگزٹ معاملے ہی کے تناظر میں وزارت خارجہ کا قلم دان چھوڑ دینے والے بورس جانسن اس حوالے سے برمنگھم میں پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں، جس میں ممکنہ طور پر وہ وزیراعظم مے کے بریگزٹ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ جانسن اس سے قبل بھی یورپی یونین سے اخراج سے متعلق وزیراعظم مے کی پالیسی پر کڑی تنقید کر چکے ہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 6:02 AM IST