
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ/@DrSJaishankar
ہندوستان نے منگل (2 جون) کو افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (افریقہ سی ڈی سی) کو طبی امداد کی دوسری کھیپ روانہ کی۔ اس کھیپ میں حفاظتی سامان، جانچ اور نگرانی کے آلات، ادویات اور غذائی سپلیمنٹس شامل ہیں، جن کا مقصد ایبولا کی وبا سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔ ہندوستان کو یقین ہے کہ 43 ٹن کی یہ امدادی کھیپ افریقہ میں عوامی صحت کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ایبولا سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گی۔
Published: undefined
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان نے افریقہ سی ڈی سی کو طبی امداد کی دوسری کھیپ روانہ کی ہے، جس میں حفاظتی سامان، جانچ اور نگرانی کے آلات، ادویات اور سپلیمنٹس شامل ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ 43 ٹن کی یہ کھیپ افریقہ میں عوامی صحت کی تیاریوں کو مزید مضبوط کرے گی اور ایبولا سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل 24 مئی کو ہندوستان نے افریقہ سی ڈی سی کو ایمرجنسی طبی سامان اور حفاظتی کٹس کی پہلی کھیپ روانہ کی تھی۔ اس وقت جے شنکر نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’ہندوستان نے آج افریقہ سی ڈی سی کو ایمرجنسی طبی سامان اور حفاظتی کٹس کی پہلی کھیپ بھیجی ہے۔ ہندوستان ایبولا سے متعلق ابھرتی ہوئی عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں افریقہ کا تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
Published: undefined
29 مئی کو ہندوستان نے متاثرہ ممالک اور افریقہ سی ڈی سی کو اس طبی آفت سے نمٹنے میں آئندہ بھی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔ نئی دہلی میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ افریقہ سی ڈی سی کو بھیجی گئی طبی امداد یوگانڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اپیندر سنگھ راوت نے وہاں قائم اس کے دفتر کے حوالے کی۔ اس سے قبل 31 مئی کو افریقہ سی ڈی سی نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف دی کانگو میں ایبولا کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں ہندوستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایمرجنسی طبی امداد کا خیرمقدم کیا تھا اور عوامی صحت کے اس بحران کے دوران نئی دہلی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 17 مئی کو ایبولا کو بین الاقوامی تشویش کی حامل عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔ ایبولا ایک سنگین اور اکثر مہلک بیماری ہے، جو متاثرہ جسمانی رطوبتوں، آلودہ اشیاء یا متاثرہ جانوروں کے براہ راست رابطے سے پھیلتی ہے۔ اس کی علامات میں بخار، الٹیاں، اسہال اور سنگین معاملات میں اندرونی و بیرونی خون بہنا شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ سالوں میں ہندوستان نے افریقی ممالک کے لیے طبی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ خاص طور پر کووڈ-19 کی وبا جیسی عوامی صحت کی آفتوں کے دوران ہندوستان نے ادویات اور ویکسینز فراہم کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا