خبریں

14 سال بعد پاکستان-بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی خدمات بحال، سیکورٹی خدشات کے سبب شیخ حسینہ نے عائد کی تھی پابندی

ایئرلائن ہفتے میں 2 بار جمعرات اور ہفتہ کو پروازیں چلائے گی۔ ڈھاکہ سے پرواز رات 8 بجے روانہ ہو کر 11 بجے کراچی پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز کراچی سے رات 12 بجے روانہ ہوگی اور صبح 4:20 پر ڈھاکہ پہنچے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سفارتی اور نقل و حمل کے اقدام کے تحت 14 سالوں کے طویل وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی خدمات ایک بار پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ جمعرات (29 جنوری) کی رات ڈھاکہ سے کراچی کے لیے پہلی نان اسٹاپ فلائٹ روانہ ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو بنگلہ دیش کی سرکاری ایئرلائن کی طرف سے چلائی جانے والی پہلی براہ راست پرواز کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، جہاں اس کا روایتی آبی سلامی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ 2012 کے بعد ڈھاکہ-کراچی فضائی روٹ پر پہلی براہ راست پرواز ہے۔ ڈھاکہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سمیت کئی سینئر افسران موجود رہے۔ جبکہ کراچی ایئرپورٹ بھی اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نیوز ایجنسی ’ شنہوا‘ کے مطابق بنگلہ دیش کی ایئرلائنس کو فی الحال 30 مارچ تک اس روٹ پر پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

نئے انتظام کے تحت ایئرلائن ہفتے میں 2 بار جمعرات اور ہفتہ کو پروازیں چلائے گی۔ ڈھاکہ سے فلائٹ رات 8 بجے روانہ ہو کر رات 11 بجے کراچی پہنچے گی۔ جبکہ واپسی کی پرواز کراچی سے رات 12 بجے روانہ ہوگی اور صبح 4:20 بجے ڈھاکہ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ اب تک دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دبئی یا دوحہ جیسے بین الاقوامی ہب کے ذریعہ کنیکٹنگ فلائٹس لینی پڑتی تھیں۔ براہ راست پرواز شروع ہونے سے نہ صرف سفر کے وقت میں کمی آئے گی، بلکہ تجارت، سیاحت اور عوام کے درمیان رابطے کو بھی فروغ ملے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ براہ راست فضائی خدمات کی بحالی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات میں آہستہ آہستہ بہتری اور گرمجوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس وقت کی شیخ حسینہ حکومت نے 2012 میں براہ راست پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش میں طلبہ کی تحریک کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے رشتوں میں نئی مثبت روشنی دکھائی دینے لگی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ڈھاکہ-کراچی ڈائریکٹ فلائٹ کے متعلق بات چیت گزشتہ سال سے چل رہی تھی۔ اگست 2025 میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ڈھاکہ دورے کے دوران اس منصوبہ کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ایک دہائی سے زیادہ وقت میں دونوں ممالک کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی سیاسی دورہ تھا، جس نے دو طرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے کا کام کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined