خبریں

ہندوستان اور کوریا کے درمیان ’ڈیجیٹل بریج‘ کا اعلان، وزیر اعظم مودی اور صدر لی جے میونگ نے معاہدہ پر کیا دستخط

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ ہم اگلی دہائی کی کامیابی کی کہانیوں کے لیے بنیاد رکھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/rashtrapatibhvn">@rashtrapatibhvn</a></p></div>

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ، تصویر ’ایکس‘ @rashtrapatibhvn

 

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تجارت 27 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ آج ہم نے اسے 2030 تک بڑھا کر 50 بلین ڈالر کرنے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مالی بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے ہم نے ’ہندوستان-کوریا مالیاتی فورم‘ شروع کیا ہے۔ تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک صنعتی تعاون کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اہم ٹیکنالوجی اور سپلائی چین میں تعاون بڑھانے کے لیے ہم اقتصادی سیکورٹی مکالمہ شروع کر رہے ہیں۔ کوریائی کمپنیوں، خاص طور پر ایس ایم ایز کے ہندوستان میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے ہم کوریائی صنعتی ٹاؤن شپ بھی قائم کریں گے اور اگلے ایک سال کے اندر ہم ہندوستان-کوریا تجارتی معاہدے کو بھی اپگریڈ کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-کوریا ’ڈیجیٹل برج‘ شروع کیے جانے کی انتہائی اہم جانکاری بھی دی۔ لی جے میونگ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم اگلی دہائی کی کامیابی کی کہانیوں کے لیے بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اے آئی، سیمی کنڈکٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے ہم ہندوستان-کوریا ڈیجیٹل برج شروع کر رہے ہیں۔ ہم جہاز سازی، پائیداری، اسٹیل اور بندرگاہوں جیسے شعبوں میں مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کر رہے ہیں۔ ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں میں تعاون کے ذریعے ہم فلم، اینیمیشن اور گیمنگ کے میدان میں بھی نئے سنگ میل قائم کریں گے۔ آج کا تجارتی فورم ان مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کشیدگی کے اس دور میں ہندوستان اور کوریا مل کر امن و استحکام کا پیغام دے رہے ہیں۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آج کوریا انٹرنیشنل سولر الائنس اور انڈو-پیسیفک اوشنز انیشی ایٹو میں شامل ہو رہا ہے۔ ہم اپنے مشترکہ اقدامات کے ذریعے ایک پُرامن، ترقی پسند اور جامع انڈو-پیسیفک کی سمت میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم اس بات پر بھی متفق ہیں کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے مطابق تقریباً 100 سال قبل ہندوستان کے عظیم شاعر گرو دیو رویندر ناتھ ٹیگور نے کوریا کو ’مشرق کا چراغ‘ کہا تھا اور آج کوریا ’وِکست ہندوستان 2047‘ کے ہمارے عزم کو حقیقت میں بدلنے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ آئیے ہم اپنی شراکت داری کے ذریعے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں۔

Published: undefined

جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ کے ساتھ مشترکہ پریس بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کے-پاپ اور کے-ڈراماز ہندوستان میں بہت زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔ اسی طرح کوریا میں بھی ہندوستانی سنیما اور ثقافت کی پہچان بڑھ رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ صدر میونگ بھی ہندوستانی سنیما کی تعریف کرتے ہیں۔ اس ثقافتی تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے ہم 2028 میں ’ہندوستان-جنوبی کوریا میتری اتسو‘ کا انعقاد کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined