خبریں

ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود آپ میرے دل کے قریب ہیں، سنیتا ولیمز کو وزیر اعظم مودی کا خط

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’جہاں پوری دنیا سنیتا ولیمز کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی اس بیٹی کے لیے اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب

 

ہندوستانی نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیمز کا اسپیس کرافٹ آج زمین کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ ولمور کا خلائی جہاز تیزی سے زمین کی جانب آ رہا ہے۔ دونوں خلائی مسافرین ’اسپیس ایکس کریو کیپسول‘ سے زمین پر لوٹ رہے ہیں۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ’بیٹی‘ سنیتا ولیمز کو واپسی سے قبل خط لکھا ہے کہ وہ ہزاروں میل دور ہیں پھر بھی دلوں کے قریب ہیں۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جہاں پوری دنیا سنیتا ولیمز کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی اس بیٹی کے لیے اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی مسافر مائیک ماسیمینو کے ذریعہ سنیتا ولیمز کو بھیجے گئے اپنے خط میں کہا کہ ’’بھلے ہی آپ ہزاروں میل دور ہوں، لیکن آپ ہمارے دل کے قریب ہیں۔‘‘ مرکزی وزیر نے لکھا کہ یہ خط 1.4 ارب ہندوستانیوں کے فخر کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح ہو کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام میں ماسیمینو سے ملاقات کی اور گزارش کی کہ ان کا اور ہندوستان کے لوگوں کا یہ خط ان تک ضرور پہنچیں۔ ان کی بحفاظت واپسی کی خواہش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی نامور بیٹی کے ساتھ ہندوستان کے گہرے رشتے کا اعادہ کیا۔ سنیتا ولیمز بھی جذبات سے مغلوب ہو کر وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سنیتا ولیمز کی زمین پر لینڈنگ کے دوران موسم کے سازگار رہنے کی امید ہے۔ ناسا مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اتوار (16مارچ) کو ناسا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلائی مسافرین کل شام تقریباً 5.57 بجے لینڈ کریں گے، یعنی سنیتا ولیمز ہندوستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 3.30 پر لینڈ کریں گی۔ واضح ہو کہ دونوں خلائی مسافرین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ سے زیادہ کا وقت گزارا ہے۔ وہیں سنیتا ولیمز نے ایک ای میل کے ذریعہ بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ سے جم کر ورزش کر رہی ہیں، جس سے وہ خود کو مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔ بہر حال سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کا کریو-9 مشن محض 8 دنوں کا تھا، لیکن ان کے بوئنگ اسٹار لائنر کیپسول میں تکنیکی خرابی آ گئی تھی۔ ناسا نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسٹار لائنر کو خالی لوٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined