خبریں

مالدیپ میں 9 مزدوروں کی جھلسنے سے موت، ہندوستانی ہائی کمیشن نے کیا اظہارِ افسوس

فائر بریگیڈ سروس کے ایک افسر نے حادثہ سے متعلق بتایا کہ انھیں آگ پر قابو پانے میں چار گھنٹے کا وقت لگا، آگ میں تباہ ہوئی ایک عمارت کی اوپری منزل سے انھوں نے دس لاشیں برآمد کی ہیں۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

مالدیپ کی راجدھانی مالے میں جمعرات کو غیر ملکی مزدوروں کے گھروں میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی میں کم از کم 10 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج قریبی اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ مہلوکین میں سے 9 مزدوروں کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ ایک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ سروس کے ایک افسر نے حادثہ سے متعلق بتایا کہ انھیں آگ پر قابو پانے میں چار گھنٹے کا وقت لگا۔ آگ میں تباہ ہوئی ایک عمارت کی اوپری منزل سے انھوں نے دس لاشیں برآمد کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور کے کار رپیئرنگ گیراج میں لگی تھی۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد مالدیپ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کا بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے مالے مین آگ لگنے کے اس واقعہ پر اپنا افسوس ظاہر کیا جس میں 9 ہندوستانی شہریوں سمیت مجموعی طور پر 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ وہ اس واقعہ کو لے کر مالدیپ حکومت کے رابطہ میں ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے متاثرین کی مدد کے لیے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔

Published: undefined

مالدیپ حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پولیس مہلوکین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مالدیپ کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس حادثہ کے بعد ٹوئٹ کر بتایا کہ مالے میں لگی آگ کے متاثرین کے لیے ایک اسٹیڈیم میں راحت اور بچاؤ سنٹر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined