
ہندوستان کے دورے پر آئے یو اے ای کے ولی عہد شیخ حمدان اوروزیر اعظم مودی۔ تصویر @narendramodi
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے اور دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منگل (8 اپریل) کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد ہندوستان پہنچے۔ انہوں نے آج قومی راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی۔ مودی اس ملاقات کے بعد شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
Published: undefined
شیخ حمدان نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے مجھے کافی خوشی ہوئی۔ ہماری بات چیت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا کہ یو اے ای-ہندوستان کے باہمی تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، تاریخ سے متاثر ہیں اور ایک مشترکہ وژن سے چلتے ہیں۔ اس کا مقصد مواقع، اختراعات اور دیرپا خوشحالی سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے بھی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ دبئی نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ خصوصی دورہ ہماری گہری دوستی کی تصدیق کرتا ہے اور مستقبل میں مزید مضبوط تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
شیخ حمدان کی ملاقات ہندوستان کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ہوئی ہے۔ اس میٹنگ کے حوالے سے راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ہندوستان یو اے ای کے ساتھ دفاعی شعبے میں کام کرنے کا خواہشمند ہے، جس میں مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔ دونوں ممالک خطے میں امن اور خوشحالی کے سمت میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
Published: undefined
راج ناتھ سنگھ نے اپنی میٹنگ کو نتیجہ خیز بتاتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری اہم ہے۔ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، اختراعات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم مودی اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شیخ حمدان سے ملاقات کی اور ہندوستان کے پہلے سرکاری دورہ پر ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ہندوستان-یو اے ای کے تعلقات کے حوالے سے مثبت خیال رکھتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined