خبریں

لاک ڈاؤن میں اچانک کانگریس دفتر پہنچے راہل گاندھی، مہاجر مزدوروں نے سنائی داستانِ غم

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اچانک دہلی کانگریس دفتر پہنچنے سے وہاں موجود کانگریس لیڈران و کارکنان کے ساتھ ساتھ وہ مہاجر مزدور بھی حیران رہ گئے جو رجسٹریشن کرانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

ہندوستان میں لاک ڈاؤن کےد رمیان مزدوروں کی حالت زار، ہندوستان کی خستہ ہوتی معیشت اور کورونا سے مقابلہ کے لیے ضروری اقدامات کے تعلق سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف تو وہ کانگریس لیڈران اور کارکنان سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے وہ آگے آئیں، اور دوسری طرف ماہرین معیشت سے موجودہ حالات پر گفتگو کر رہے ہیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت کو نیک مشورے بھی دے رہے ہیں تاکہ مشکل حالات کو سنبھالا جا سکے۔

Published: undefined

اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 13 مئی کو اچانک دہلی کانگریس دفتر پہنچ گئے۔ ان کے اس اچانک دورے سے وہاں موجود کانگریس لیڈران و کارکنان کے ساتھ ساتھ وہ مہاجر مزدور بھی حیران رہ گئے جو رجسٹریشن کرانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ دراصل راہل گاندھی راحتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے کانگریس دفتر پہنچے تھے اور انھوں نے دیکھا کہ ایک طرف مہاجر مزدوروں کے رجسٹریشن کا کام چل رہا ہے، تو دوسری طرف کانگریس کی رسوئی میں بھی کام جاری ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے اچانک دہلی کانگریس دفتر پہنچنے سے متعلق ایک رپورٹ ہندی نیوز پورٹل 'اے بی پی' پر شائع ہوئی ہے جس میں کانگریس ذرائع کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ منگل کی دوپہر راہل گاندھی دہلی پردیش کانگریس دفتر پہنچے جہاں انھوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت گزارا۔ انھوں نے دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انل چودھری سے طویل بات چیت کی اور پارٹی کے ذریعہ چلائے جا رہے راحت کاموں کا جائزہ لیا۔ راہل گاندھی نے ضرورت مندوں کے کھانے پینے سے لے کر دہلی کے سبھی علاقوں میں پارٹی کارکنان کے ذریعہ چل رہی سینیٹائزیشن مہم کی بھی جانکاری لی۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے ٹکٹ کے خرچ کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، اس کام کا بھی راہل گاندھی نے جائزہ لیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ راہل گاندھی نے اس درمیان پارٹی دفتر میں موجود کئی مہاجر مزدوروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی تکلیفوں سے آشنا ہونے کی کوشش کی۔ مہاجر مزدوروں نے بھی دل کھول کر اپنی داستانِ غم راہل گاندھی کو سنایا اور بتایا کہ کس طرح وہ لاک ڈاؤن میں بری طرح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ نہ ان کے پاس کھانے کے لیے دانہ ہے، نہ کچھ خریدنے کے لیے پیسے۔ راہل گاندھی نے ایک ایک کر کے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کئی مہاجر مزدوروں سے بات کی۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے حوالہ سے 'اے بی پی' نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راہل گاندھی کا یہ اچانک دورہ عام بات ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے وقت اس دورہ کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ راہل گاندھی ایک طرف مرکز کی مودی حکومت کو ان کی غلط پالیسیوں کے لیے لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دوسری طرف ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کانگریس لیڈران و کارکنان کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مہاجر مزدوروں میں بھی یہ پیغام صاف طور پر جا رہا ہے کہ مودی حکومت نے جو مشکلات ان کے لیے پیدا کر دی ہے، اس سے نکالنے کا کام کانگریس اس وقت کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined