خبریں

’کیپٹن اسمت ماچھر ہیرو ہیں‘، پی ایم مودی نے کی 174 مسافروں کی جان بچانے والی ہندوستانی پائلٹ کی تعریف

کیپٹن اسمت ماچھر کی شناخت اس ہندوستانی پائلٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس نے بدھ یعنی 30 ستمبر کو ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے کاک پٹ میں مبینہ اغوا کی کوشش کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>کیپٹن اسمت ماچھر، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/SuvenduWB">@SuvenduWB</a></p></div>

کیپٹن اسمت ماچھر، تصویر ’ایکس‘ @SuvenduWB

 

دبئی سے اسرائیل جا رہی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کو حادثے کا شکار ہونے سے بچانے والے ہندوستانی کیپٹن اسمت ماچھر کی بہادری کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھرپور تعریف کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کیپٹن ماچھر کو ’ہیرو‘ قرار دیا اور کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے زبردست حوصلے اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن اسمت ماچھر کی بہادری سے سینکڑوں لوگوں کی جان بچ گئی اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ہندوستان کو کیپٹن ماچھر پر فخر ہے۔ پی ایم مودی نے اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوئے کیپٹن ماچھر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیپٹن اسمت ماچھر کی شناخت اس ہندوستانی پائلٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس نے بدھ یعنی 30 ستمبر کو ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے کاک پٹ میں مبینہ اغوا کی کوشش کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق پرواز ’ایف زیڈ 1073‘ کے کاک پٹ میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب عمان کے ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کو یرغمال بنانے اور اسے حادثہ کا شکار بنانے کی کوشش کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔