خبریں

اہم خبر: وکالت کے لئے مقررہ مدت کا تجربہ لازمی ہوگا، بار کونسل آف انڈیا

راجیہ سبھا میں دیے گئے تحریری جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ایم مودی نے 3 سال کے بیرون ملکی دورہ میں چارٹرڈ فلائٹ پر 255 کروڑ روپے کیے خرچ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وکالت کے لئے مقررہ مدت کا تجربہ لازمی ہوگا

نئی دہلی: بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں وکالت کے لئے مقررہ مدت کے تجربے کو لازمی قرار دینے پر غور کر رہی ہے، بی سی آئی نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

کونسل نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کورٹ میں کم از کم دو سال کا تجربہ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں کم از کم دو سال کا تجربہ لازمی ہوگا۔ بی سی آئی نے بتایا کہ اس ضابطہ کو مارچ 2020 سے نافذ کرنے کا امکان ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ تجربہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے نئے وکلاء کو عدالتوں میں مقررہ حاضری کی ضرورت ہوگی۔

بی سی آئی نے وکلاء کے لئے 10 سال تک مسلسل قانونی تعلیم (سی ایل ای) کو لازمی بنانے کی تجویز پیش کی۔ سی ایل ای میں وکلا کی شرکت لازمی کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق جج اور سینئر اور تجربہ کار وکلاء بھی مختلف مضامین پر وکلاء کی تربیت کریں گے۔ لاء کونسلرز کونسل کے زیر انتظام تربیتی پروگراموں کے لئے فیس نہیں لی جائے گی۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

مہاراشٹر میں اتحاد پر اتفاق، ادھوو ٹھاکرے ہی ہوں گے مہاراشٹر کے اگلے وزیراعلیٰ

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے حوالہ سے جمعہ کے روز کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ صوبہ کے اگلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہی ہوں گے۔ اجلاس سے باہر آنے والے شرد پوار نے کہا کہ شیوسینا کے سربراہ ادھاو ٹھاکرے کو مہاراشٹرا کا اگلا وزیر اعلی بنانے پر بحث ہوئی ہے اور اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ کل تینوں جماعتیں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہنوز جاری ہے اور کل یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ گورنر سے کب ملاقات کرنی ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

این سی پی۔کانگریس۔شیو سینا کا اتحاد کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی: مہاراشٹر میں الیکشن کے بعد این سی پی,کانگریس, شیو سینا اتحادکے خلاف سپریم کورٹ میں آج ایک عرضی دائر کی گئیمہاراشٹر کے سریندر اندر بہادر سنگھ نامی شخص نے یہ عرضی دائر کی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ووٹروں نے بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کے لئے ووٹ دیا ہے اب الیکشن کے بعد کوئی دوسرا اتحاد کو حکومت بنانے کا موقع ووٹروں کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت گورنر کو ہدایت دے کہ وہ این سی پی۔ کانگریس۔ شیو سینا اتحاد کو حکومت بنانے کے لئے مدعو نہ کریں۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

بنگلہ دیش کو ملا پہلا وکٹ، مینک اگروال 14 رن بنا کر آؤٹ

بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی مینک اگروال کی صورت میں مل گئی ہے۔ ہندوستانی بلے باز مینک اگروال نے 14 رن بنائے اور انھیں الامین حسین نے وکٹ کیپر مہدی حسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جب مینک اگروال آؤٹ ہوئے اس وقت تک ہندوستان کا اسکور 26 رن پہنچ چکا تھا۔ نئے بلے باز چیتیشور پجارا روہت شرما کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

پنک بال ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 106 رن پر آؤٹ، ہندوستان کی بلے بازی شروع

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میدان پر کھیلے جا رہے تاریخی ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 106 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 5 وکٹ ایشانت شرما نے لیے جب کہ 3 وکٹ امیش یادو کو ملے۔ محمد شامی نے بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 106 رن کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں نے تیز شروعات کی ہے۔ الامین حسین کے پہلے اوور میں کل 11 رن بنے جس میں مینک اگروال کا ایک چوکا اور روہت شرما کا ایک چھکا شامل ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

مہاراشٹر: ممبئی میں کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ جاری

ممبئی میں مہاراشٹر ودھان بھون میں کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ میٹنگ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کا انتخاب ہوگا۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

پنک بال ٹسٹ: محض 60 رن پر گر گئے بنگلہ دیش کے 6 وکٹ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کولکاتا میں ہو رہے تاریخی ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی حالت خستہ نظر آ رہی ہے۔ ہندوستانی گیندبازوں نے محض 60 رن پر بنگلہ دیش کے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا ہے۔ 3 وکٹ امیش یادو کو، 2 وکٹ ایشانت شرما کو اور ایک وکٹ محمد شامی کو ملے ہیں۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

شیوسینا سے ہی ہوگا اگلا وزیر اعلیٰ، این سی پی نے نہیں مانگا سی ایم عہدہ: کانگریس

کانگریس لیڈر مانک راؤ ٹھاکرے نے بھی شیوسینا سے مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ ہونے کی بات صاف کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تقریباً فائنل ہو گیا ہے کہ اگلا وزیر اعلیٰ شیوسینا سے ہی ہوگا اور این سی پی نے کبھی بھی سی ایم عہدہ کا مطالبہ نہیں کیا۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

آندھرا پردیش: لکشمی نرسنگھ مندر میں ایک بھکت نے 50 طلائی تلسی کا پتہ کیا عطیہ

آندھرا پردیش واقع وشاکھاپٹنم کے لکشمی نرسنگھ مندر میں ایک بھکت نے 50 سونے کے بنے تلسی کے پتے دان میں دیے۔ یہ مندر وشاکھاپٹنم کے سمہاچلم میں واقع ہے اور لوگوں میں اس مندر کے تئیں کافی عقیدت دیکھنے کو ملتی ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

پنک بال ٹسٹ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو گیندبازی کی دعوت دی

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میدان میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس پہلے پِنک بال ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو گیندبازی کی دعوت دی ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

الیکٹورل بانڈ کے ایشو پر کانگریس اراکین پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ احاطہ میں مظاہرہ

الیکٹورل بانڈ کے ایشو پر کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں کانگریس اراکین پارلیمنٹ غلام نبی آزاد، آنند شرما، ششی تھرور اور منیش تیواری سمیت پارتی کے دوسرے اراکین بھی شامل ہیں۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا ہے۔ کانگریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی کو پورا انتخابی چندہ ملے اس لیے مودی حکومت یہ اسکیم لے کر آئی ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

پورے 5 سال کے لیے شیوسینا سے ہوگا وزیر اعلیٰ: سنجے راؤت

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں چل رہی اتھل پتھل کے درمیان ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’بھگوان اندر کی گدّی بھی اب اگر بی جے پی پیش کرتی ہے تو ہم اس کے ساتھ نہیں جائیں گے۔‘‘ اس بیان کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں بی جے پی کے سبھی امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ راؤت نے ساتھ ہی میڈیا میں یہ بیان بھی دیا ہے کہ ریاست میں اب شیوسینا کا وزیر اعلیٰ 5 سالوں کے لیے ہوگا۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

مہاراشٹر: حکومت سازی کے لیے کانگریس-این سی پی-شیوسینا میں آخری دور کی میٹنگ آج

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر کانگریس-این سی پی اور شیوسینا کے درمیان آج آخری دور کی بات چیت ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں پارٹیوں کی ہونے والی اس میٹنگ کے بعد حکومت تشکیل کو لے کر باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

پی ایم مودی نے 3 سال کے بیرون ملکی دورہ میں چارٹرڈ فلائٹ پر 255 کروڑ روپے کیے خرچ

وزیر اعظم نریندر مودی کے تین سال کے بیرون ملکی دورہ کے لیے چارٹرڈ فلائٹ پر 255 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں دیے گئے تحریری جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ 17-2016 میں پی ایم مودی کے بیرون ملکی دورہ کے لیے بک کی گئیں چارٹرڈ پروازوں پر 7.27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ سال 18-2017 میں اس پر 99.32 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Nov 2019, 8:59 AM IST