خبریں

شرمناک! بی جے پی کارکن نے رکن پارلیمنٹ نشی کانت کے پیر دھو کر گندہ پانی پیا

جھارکھنڈ میں ایک بی جے پی کارکن کے ذریعہ پارٹی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا پیر دھونے اور اس گندے پانی کو پینے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد انھیں زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھارکھنڈ کے گوڈا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد انھیں چہار جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وائرل ویڈیو دراصل ایک عوامی تقریب کا ہے جس میں ایک بی جے پی کارکن بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا پیر دھو کر اسے پی جاتے ہیں۔ حیرانی بات یہ ہے کہ کارکن جب پیر دھو کر پیتا ہے تو نشی کانت دوبے بہت خوش ہو جاتے ہیں اور خود ہی سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری بھی دیتے ہیں۔

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST

جب ان کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر اور پیر دھو کر پینے والے وائرل ویڈیو پر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کرنی شروع کر دی اور انھیں برا بھلا کہنے لگے تو نشی کانت دوبے نے فیس بک پر اس کی صفائی بھی پیش کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر کارکن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیر دھو رہا ہے تو کیا غضب ہوا؟‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’پیر دھونا تو جھارکھنڈ میں مہمانوں کے لیے ہوتا ہی رہا ہے۔ پروگرام میں قبائلی خواتین کیا یہ نہیں کرتی ہیں؟ اسے سیاسی رنگ کیوں دیا جا رہا ہے۔ کیا مہمان کا پیر دھونا غلط ہے؟‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’اپنے آبا و اجداد سے پوچھیے، مہابھارت میں کرشن جی نے کیا پیر نہیں دھوئے تھے؟‘‘ حالانکہ تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر اپنے پوسٹ کو انھوں نے ایڈٹ کر وہ جملہ ہٹا دیا جس میں انھوں نے ’چرن اَمرت‘ پینے کی بات لکھی تھی۔

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST

اس پورے معاملے پر بہار کےس ابق وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نشی کانت دوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’یہ نسل پرستی کا عروج ہے۔ آر ایس ایس سربراہ اس لیے کہہ رہے تھے کہ 800 سال بعد ہمارا راج آیا ہے تاکہ ایک پسماندہ شخص کاسٹ سسٹم میں سب سے اوپر قابض سماج کے شخص اور رکن پارلیمنٹ کے پیر دھو کر اس کا گندہ پانی پی سکے۔‘‘

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST

ادھر کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے اس سارے معاملہ پر نشی کانت دوبے سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ مودی جی کے پیر دھوکر اس کا پانی پیئں گے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو کیا وہ مودی جی سے محبت نہیں کرتے۔

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST

جے وی ایم رکن اسمبلی پردیپ یادو نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا یہ سلوک پرانے زمانے کی یاد دلاتا ہے۔ اس زمانے کی جہاں جاگیردارانہ سوچ کے لوگ پسماندہ طبقات کو اپنے پیروں تلے دبا کر رکھتے تھے۔ جمہوریت میں یقین کرنے والا شخص ایسی حرکت کبھی نہیں کر سکتا۔ ایسا سلوک کرنے والے رکن پارلیمنٹ کا ’بہترین رکن پارلیمنٹ‘ کی شکل میں نوازا جانا بھی بدقسمتی ہے۔ پردیپ یادو نے بی جے پی کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اس طرح کے رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے باہر نکال دینا چاہیے۔

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Sep 2018, 12:35 PM IST