خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: ووٹنگ کا عمل ختم، اب نتیجہ کے لیے 10 نومبر کا انتظار

بہار انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے ووٹنگ / @CEOBihar
بہار انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے ووٹنگ / @CEOBihar 

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ بھی ختم، 10 نومبر کو ہوگی ووٹ شماری

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تیسرے مرحلے کی پولنگ بھی ختم ہو گئی ہے۔ اب سبھی کو 10 نومبر کا انتظار ہے جب ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اس درمیان کئی ٹی وی چینلوں نے ایگزٹ پول پیش کرنا شروع کر دیا ہے جس میں مہاگٹھ بندھن کو این ڈی اے پر سبقت حاصل ہوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

ایگزٹ پول: ’ریپبلک بھارت-جن کی بات‘ سروے میں مہاگٹھ بندھن کو سبقت

بہار انتخاب کو لے کر ’ریپبلک بھارت-جن کی بات‘ ایگزٹ پول میں مہاگٹھ بندھن 138 سیٹیں حاصل کر سکتا ہے۔ سروے میں این ڈی اے کو 91 سے 117 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جب کہ مہاگٹھ بندھن کے حصے میں 118 سے 138 سیٹیں جا سکتی ہیں۔ ایل جے پی کو 5 سے 8 سیٹ ملنے کا اندازہ ہے اور دیگر کو 3 سے 6 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

ایگزٹ پول: اے بی پی نیوز-سی ووٹر سروے میں مہاگٹھ بندھن آگے

بہار میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی نیوز-سی ووٹر سروے نے این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن میں زبردست ٹکر دکھائی ہے۔ مہاگٹھ بندھن نے این ڈی اے پر معمولی سبقت بنا رکھی ہے۔ یہ سروے آج شام 5 بجے تک کا ہے جس میں این ڈی اے 104 سے 128 سیٹیں حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے جب کہ مہاگٹھ بندھن 108 سے 131 سیٹیں حاصل کرتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ ایل جے پی کو 1 سے 3 سیٹیں اور دیگر کو 4 سے 8 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

تھوڑی دیر میں سامنے آئے گا ایگزٹ پول

شام کے چھ بج گئے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر تھوڑی ہی دیر میں ایگزٹ پول سامنے آنے والا ہے۔ ایگزٹ پول اس رجحان کو ظاہر کرے گا کہ بہار میں کس کی حکومت بن سکتی ہے اور کس اتحاد کے حق میں لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

شام 5 بجے تک تقریباً 54 فیصد ہوئی ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے درمیان شام 5 بجے تک 53.72 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کچھ مقامات پر اب بھی قطار لگی ہوئی ہے اور لوگ ووٹ کے لیے کھڑے ہیں۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

ووٹنگ کے درمیان آزاد امیدوار نیرج جھا کی کورونا سے موت

مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار نیرج کمار جھا کی آج ووٹنگ کے دوران موت ہو گئی۔ انہوں نے پٹنہ کے ایمس میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے ایمس میں داخل تھے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

دوپہر ایک بجے تک 22.74 فیصد پولنگ درج

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران دوپہر ایک بجے تک 22.74 فیصد پولنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

پورنیہ میں ووٹنگ کے دوران جھڑپ، سیکورٹی اہلکار نے کی ہوائی فائرنگ

پورنیہ میں ووٹروں اور سکورٹی اہلکار کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ضلع کے دھمداہا میں بوتھ نمبر 282 پر نیم فوجی دستوں کی طرف سے ہنگامہ بند کرانے کی غرض سے فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف الیکش آفیسر ایچ سری نواسن کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری، 11 بجے تک 19.62 فیصد پولنگ

بہار میں تیسرے مرحلے کے لئے صبح 11 بجے تک مجموعی طور پر 19.62 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مغربی چمپارن میں 19.14 فیصد، مشرقی چمپارن میں 20.16، سیتامڑھی میں 18، مدھوبنی میں 20.20، سپول میں 21.06، ارریہ میں 24.87، کشن گنج میں 19.63، کٹہار میں 20.51، مدھے پورہ میں 23.40 فیصد پولنگ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں، سہرسہ میں 20.81 فیصد، دربھنگہ میں 13.23 فیصد، مظفر پور میں 19.82 فیصد، ویشالی میں 21.99 فیصد اور سمستی پور میں 17.51 ​​فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

راہل گاندھی کی بہار کے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر ووٹ کرنے کی اپیل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار اسمبلی کے آخری مرحلے میں تمام رائے دہندگان سے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ آج بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے اور تمام ووٹرز کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے لازمی طور پر ووٹ دینا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا ’’آج بہار میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے۔ تمام رائے دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور اپنے ووٹوں کے ذریعے جمہوریت کو مستحکم کریں۔ خیال رہے بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ میں آج ووٹنگ ہورہی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

مظفرپور میں انتخابی افسر کی دل کا دورہ پڑ جانے سے موت

مظفرپور ضلع کے کٹرا بلاک کے ایک پولنگ مرکز پر پریزائڈنگ آفیسر کی دل کا دورہ پڑ جانے سے موت واقع ہو گئی۔ ایک افسر نے بتایا کہ مرکز نمبر 190 پر تعینات پریزائیڈنگ آفیسر کیدار رائے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افسر سینچائی محکمہ میں تعینات تھے۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

وزیر اعظم کی بہار کے رائے دہندگان سے ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بہار کے رائے دہندگان سے کہا کہ آج ریاستی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے اور میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شراکت دار بنیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ بہار کی 243 اسمبلی نشستوں میں سے 15 اضلاع کی 78 نشستوں کیلئے آج تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مودی نے ٹوئٹ کرکے ووٹرز سے اپیل کی ’’بہار اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ اور ہاں ، ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال بھی ضروررکھیں‘‘۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

کئی مقامات پر ای وی ایم خراب

بہار انتخابات کے لئے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا کئی مقامات سے ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مدھے پورا بہاری گنج میں ایک پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب بتائی جا رہی ہے۔ آر جے ڈی رہنما لولی آنند نے سہرسا اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مراکز پر ای ایم خراب ہے اور لوگ اس کی وجہ سے پریشان ہیں۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

تیسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ شروع، نتیش کے 12 وزرا کی قسمت داؤ پر

بہار میں تیسرے اور آخری مرحلہ میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔اس مرحلہ میں وزیراعلی نتیش کمار کے 12 وزراء کی قسمت کافیصلہ ہوجائےگا ۔ اس مرحلہ میں 78 سیٹوں کے لئےووٹنگ ہو رہی ہے ۔ یہ 78 سیٹیں 15اضلاع میں پھیلی ہوئی ہیں اور ان سیٹوں کے لئے2.35 کروڑ رائے دہندگان اپنی رائے کااستعمال کریں گے۔

بہار کے آخری مرحلہ میں1204امیدوار اپنی قسمت آزما رہےہیں جن میں سے 1094 مرد اور 110 خواتین امیدوار ہیں ۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Nov 2020, 7:33 AM IST