خبریں

شین وارن کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملی تھیں، ایک رپورٹ میں انکشاف

تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

شین وارن
شین وارن تصویر آئی اے این ایس

سڈنی: آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیندباز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔

Published: undefined

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 4 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کرکٹ کے اس لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے تھے۔ فوکس کرکٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شین وارن کی انتظامیہ نے مختصر بیان میں کہا کہ شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شین وارن اپنے وِلا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے تھے، طبی عملہ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچانے میں ناکام رہا۔

Published: undefined

جب شین وارن کا انتقال ہوا تھا تو کئی طرح کے اندیشے ظاہر کیے گئے تھے۔ حالانکہ انتظامیہ نے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کی بات کہہ کر لوگوں سے انتظار کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی شین وارن کے خاندان والوں نے پرائیویسی کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined