خبریں

حادثہ کے شکار مراج تربیتی طیارہ کے دونوں پائلٹ کی موت

ایچ اے ایل نے حال ہی میں اس طیارہ کو اَپ گریڈ کیا تھااور اس کی تربیتی پرواز چل رہی تھی۔حادثہ کے بعد دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی لیکن دونوں ہی اپنی زندگی بچانے میں ناکام ہو گئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: فضائیہ کا ایک تربیتی مراج 2000طیارہ بنگلور کے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) ہوائی اڈہ پر آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ میں ایک پائلٹ کا انتقال جائے وقوع پر ہی ہو گیا تھا جب کہ دوسرے پائلٹ کو سنگین طور پر زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب دوسرے پائلٹ کا بھی انتقال ہو گیا۔

Published: 01 Feb 2019, 3:10 PM IST

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ اے ایل نے حال ہی میں اس طیارہ کو اَپ گریڈ کیا تھااور اس کی تربیتی پرواز چل رہی تھی۔ آج صبح ساڑھے دس بجے اس طیارہ نے ایچ اے ایل کی ہوائی پٹی سے پرواز کی لیکن اس کے بعد اس میں کچھ خرابی آگئی۔ حادثہ کے بعد طیارہ میں سوار دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی لیکن دونوں ہی اپنی زندگی بچانے میں ناکام ہو گئے۔

موصولہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ایک پائلٹ کی موت حادثہ کا شکار طیارہ کے ملبہ پر اترنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حادثے کی تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ حادثہ کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 2012میں بھی دو مراج طیارے حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 01 Feb 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Feb 2019, 3:10 PM IST