خبریں

دہلی-این سی آر میں سانس لینا ہوا مشکل، ہوا ہوئی زہریلی

ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق دہلی-این سی آر کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے اور سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں ہوا کی کوالیٹی اس موسم میں پہلی بار بہت خراب حد تک پہنچ گئی ہے اور کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح سنگین ہے۔ ائیر کوالیٹی انڈیکس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ایم 2.5 اور پی ایم 10قابل تشویش سطح تک پہنچ گئی ہے۔ پی ایم 2.5کی سطح جہاں بڑھ کر 224 ہو گئی وہیں پی ایم 10کی سطح 272 پہنچ گئی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دہلی کی ہوا بے حد خراب ہو چکی ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے آئندہ دنوں میں دہلی-این سی آر میں ائیر کوالیٹی کے مزید خراب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔

Published: undefined

منگل کی رات سے ہی دہلی کا ائیر انڈیکس 300 سے اوپر چل رہا ہے۔ این سی آر کے زیادہ تر اضلاع میں بھی گزشتہ دو دنوں سے لوگ اسی سطح کی ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔ ایسے میں اب گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے اگلے مرحلے کے انتظام نافذ کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ گریپ کے تحت ڈیزل جنریٹر پر پابندی لگائی جا چکی ہے اس لیے ہوٹلوں وغیرہ میں لکڑی اور کوئلہ کے استعمال پر روک لگ سکتی ہے۔ ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی بڑھانے کے لیے ڈی ٹی سی اور میٹرو کو اپنے پھیرے بڑھانے ہوں گے۔

دہلی میں آلودگی بڑھتے ہی دہلی حکومت نے پھر سے پرالی کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پڑوسی ریاستوں میں فصلوں کے باقیات جلانے سے ہی دہلی کی ہوا میں آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بدھ کو وزیر ماحولیات عمران ھسین نے اس کی تصدیق کے لیے ناسا کے ذریعہ لی گئی وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں پنجاب اور ہریانہ میں فصل کے باقیات جلائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined