خبریں

یو اے ای کے بعد نیدرلینڈ پہنچے وزیر اعظم مودی، کِنگ ولیم الیگزینڈر سے کریں گے ملاقات

وزیر اعظم مودی ہفتہ کو نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کی کنگ ولیم الیگزینڈر اور کوئین میکسیما سے بھی ملاقات ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>نیدرلینڈ دورے پر وزیر اعظم مودی، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

نیدرلینڈ دورے پر وزیر اعظم مودی، تصویر/آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (15 مئی) سے 5 ممالک کے دورے پر ہیں۔ اس سفر کے پہلے مرحلے میں وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے تھے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم مودی ہفتہ کو نیدرلینڈ کے وزیر اعظم روب جیٹن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ، اس سرکاری دورے کے تحت وزیر اعظم کی کنگ ولیم الیگزینڈر اور کوئین میکسیما سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی وہاں مقیم ہندوستانی برادری سے خطاب کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی کی نیدرلینڈ کے بڑے کاروباری لیڈران سے بات چیت کی بھی امید ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 17 مئی تک نیدرلینڈ میں رہیں گے۔ ان کا نیدرلینڈ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں یہاں کا دورہ کیا تھا۔ موجودہ دورہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کے باہمی تعلقات کے ایک اہم موڑ پر ہو رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ میں ہندوستان کی اسٹریٹجک، اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے اپنے کثیر ملکی سفارتی دورے کے تحت جمعہ کی شام نیدرلینڈ پہنچ گئے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ’’گوڈیونڈ نیدرلینڈ! وزیر اعظم مودی نیدرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور یورپ میں مقیم سب سے بڑی ہندوستانی برادری سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعظم کے دورے پر ایک خصوصی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغربی) سبی جارج نے کہا کہ ’’گزشتہ چند سالوں میں تجارت، سرمایہ کاری کے روایتی شعبوں اور ڈبلیو اے ایچ کے اہم شعبوں یعنی پانی، زراعت اور صحت کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں میں ہماری شراکت داری کافی گہری ہوئی ہے۔ حالیہ سالوں میں، ٹیکنالوجی، جدت طرازی، دفاع، سلامتی، سیمی کنڈکٹر، رینیوایبل انرجی، تعلیم اور سمندری شعبے جیسے اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون مزید بڑھا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈ میں 90000 سے زیادہ غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی) اور ہندوستانی نژاد لوگ مقیم ہیں، ساتھ ہی سورینام ہندوستانی برادری کے 200000 سے زیادہ افراد بھی وہاں آباد ہیں۔ اس کے علاوہ، اس وقت ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں تقریباً 3500 ہندوستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے کا ایک بڑا اور اہم ایجنڈا ہے۔ امید ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی مسلسل کوششوں سے قائم شراکت داری کے نئے اسٹریٹجک پہلوؤں کو مزید استحکام ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined