خبریں

گجرات: معاشی تنگی سے پریشان خاتون نے 5 بچوں سمیت کنویں میں لگائی چھلانگ، 4 ہلاک

کھیت میں بطور مزدور کام کرنے والی 45 سالہ گیتا بین اور ان کی بڑی بیٹی اکشیتا کو بچا لیا گیا ہے۔ گیتا کا کہنا ہے کہ وہ معاشی تنگی سے پریشان تھی،اکثر بھوت پریت نظر آتے تھےاس لیے یہ خطرناک راستہ اپنایا۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا 

بھاو نگر: گجرات میں ضلع بھاو نگر کے النگ تھانہ کے پانچ پیپلا گاؤں میں ایک خاتون نےاپنے پانچ بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی جس سے چار بچوں کی موت ہوگئی۔

پولیس سب انسپکٹر سی یاچ مکوانا نے آج بتایا کہ کھیت میں مزدور کے طورپر کام کرنے والی گیتا بین(45)جائےوقوع سے 30کلومیٹر دور جھاجھ میر گاؤں کی رہنے والی تھی۔اس کاشوہر بھی کھیت میں مزدور ی کرتاہے۔ کل اپنے شوہر سے مائیکےاور مندر درشن کرنے کی بات کہہ کر پانچوں بچوں کے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔

Published: 16 Oct 2018, 8:08 PM IST

اس نے شام کو تقریباً 6 بجے پہلے اپنے بچوں کوکنویں میں پھینک دیا اور بعد میں خود بھی چھلانگ لگادی۔اسے اور اس کی بڑی بیٹی دھرمشٹھا (8)کو بچالیا گیا جبکہ ایک بیٹی اکشیتا(7)اور تین بیٹوں کلدیپ(5)،کارتک(3)اور ردر(ڈھیڑھ سال)کی کنویں میں ڈوب کر موت ہوگئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ معاشی تنگی سے پریشان تھی اور اسے بھوت پریت نظر آتے تھے۔اس لئے وہ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کرنا چاہتی تھی۔پولس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Published: 16 Oct 2018, 8:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Oct 2018, 8:08 PM IST