
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
پاکستان کو 1992 میں عالمی کپ چمپئن بنانے والے سابق کپتان عمران خان اس وقت جیل میں بند ہیں اور وہ کئی امراض میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، بلکہ وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت مبینہ طور پر انھیں پریشان کر رہی ہے اور 2023 سے ہی وہ جیل میں بند ہیں۔ انھیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ راولپنڈی واقع اڈیالہ جیل میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی طبیعت اس وقت بہت خراب ہے۔ خاص طور سے پاکستانی سپریم کورٹ میں ایک ایسی رپورٹ بھی جمع کی گئی ہے جس میں ان کی ایک آنکھ کی بینائی محض 15 فیصد بچنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کچھ دوسری بیماریوں کا بھی سامنا عمران خان کو ہے۔ ایسے میں ان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے آواز بلند کی ہے۔ ان 14 سابق کپتانوں میں ہندوستان کے کپل دیو اور سنیل گواسکر کا نام بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سابق کپتانوں نے پاکستانی حکومت کو ایک ای میل لکھا ہے، جس میں انھوں نے عمران کی جیل میں خراب حالت پر گہری فکر کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹرس نے پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں عمران کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے۔ سابق کپتانوں نے پاکستان کی حکومت کو ای میل کرتے ہوئے اسے یاد دلایا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی نہیں، بلکہ عالمی کرکٹ کے مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سابق کپتانوں نے لکھا ہے کہ 1992 میں عمران کی کپتانی کی بدولت ہی پاکستان عالمی چمپئن بنا اور انھوں نے پاکستانی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم تعاون پیش کیا۔ اب وہ جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت میں بہت گراوٹ ہو رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عمران خان پر کئی طرح کے گھوٹالوں کا الزام ہے، اور وہ تقریباً 1000 دنوں سے جیل میں قید ہیں۔ ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سنیل گواسکر، کپل دیو، مائیکل آتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بیئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ اور اسٹیو وا سمیت 14 سابق کپتانوں نے عمران کے لیے 3 بڑے مطالبات رکھے ہیں، جو اس طرح ہیں:
فوراً عمران خان کو معیاری علاج فراہم کیا جائے۔ انھیں ان کی پسند کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرس دیے جائیں۔
عمران خان کو بین الاقوامی پیمانوں کے تحت انسانی اور باوقار قید دی جائے۔ انھیں فیملی کے اراکین اور دوستوں سے ملنے کی اجازت فراہم کی جائے۔
عمران خان کو غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کا موقع دیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined