قومی خبریں

کیرالہ میں زیکا وائرس کے معاملات بڑھ کر 41

کل ملاکر زیکا وائرس کے 41 معاملات میں سے 36لوگ نگیٹیو ملے ہیں جبکہ باقی دیگر مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا این ڈی ٹی وی
علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا این ڈی ٹی وی  

کیرالہ جہاں پہلے ہی عوام کورونا کی وبا سے خوفزدہ ہیں وہاں اب زیکا وائرس کے نئے معاملوں سے لوگ پریشان ہیں۔کیرالہ میں مزید تین لوگوں کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 41ہوگئی ہے۔

Published: undefined

وزیر صحت وینا جارج نے اس سلسلہ میں کل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ انیارا کی ایک 37سالہ خاتون اور 26سالہ نوجوان اور پٹاح کی ایک 25سالہ لڑکی زیکا وائرس سے متاثر ملی ہے۔ کل ملاکر 41 معاملات میں سے 36لوگ نگیٹیو ملے ہیں جبکہ باقی دیگر مریض ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے کیرالہ میں پہلی بار 24سالہ حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کا انفیکش ملا تھا۔ بعد میں وہ چھ دن کے اندر صحت یاب ہوگئی اور اس نے یہاں کمس ہیلتھ اسپتال میں صحت مند بچے کو جنم دیا۔ حکومت اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined