قومی خبریں

زائد الخیبری: ننھی بہن کو شفقتِ پدری سے نوازنے والا یتیم سعودی بچہ

زائد کو ’اپنی بہن کا بھائی‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ خود چوتھی جماعت کا طالب علم ہے تاہم اس کے باوجود وہ والد کی وفات کے بعد چھوٹی عمر سے ہی اپنی ننھی بہن کی تمام تر ذمے داریاں اٹھا رہا ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے شمالی صوبے تبوک میں رہنے والا یتیم بچہ "زائد الخیبری" ننھی عمر سے ہی بھاری ذمے داریاں اپنے کاندھوں پر اٹھا رہا ہے۔ وہ روزانہ اپنی چھوٹی بہن "ليان" کو نرسری اسکول پہنچاتا ہے اور پھر چھٹی کے وقت واپس گھر لے کر آتا ہے۔ بات صرف یہاں تک محدود نہیں بلکہ زائد لیان کی ٹیچروں، معلمات سے اس کی تعلیمی کارکردگی پر بات چیت بھی کرتا ہے۔ گویا کہ وہ زبانِ حال سے کہتا ہو کہ "میں تو پیدا ہی باپ بن کر ہوا"۔

Published: undefined

زائد کو "اپنی بہن کا بھائی" کا خطاب دیا گیا ہے۔ اگرچہ زائد خود پرائمری اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے تاہم اس کے باوجود وہ والد کی وفات کے بعد چھوٹی عمر سے ہی اپنی ننھی بہن کی تمام تر ذمے داریاں اٹھا رہا ہے۔

Published: undefined

زائد روزانہ چھٹی کے وقت اپنی بہن کے اسکول پہنچتا ہے اور پہریدار کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر پر نام پکار کر لیان کو باہر بلاتا ہے۔ لیان کے باہر آنے پر وہ اس کا اسکول بیگ خود تھام لیتا ہے اور پھر لیان کی ٹیچروں سے ملاقات کرتا ہے۔

Published: undefined

نرسری اسکول میں زائد کے اپنی بہن کے ساتھ معاملے کو کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ اگرچہ یہ چھوٹا سے حصہ ہے تاہم اس سے زائد کی شخصیت میں قبل از وقت پیدا ہو جانے والی مردانگی ثابت ہوتی ہے۔ زائد کی کہانی سامنے آنے پر بہت سے لوگوں نے بھائی بہن کے اس جوڑے کے حالات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان دونوں کی مدد کی۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں نے بدھ کے روز "زائد" کو ہیش ٹیگ #أخو_أخته کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا جو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا۔ لیان کے نرسری اسکول نے زائد کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی۔ اس لیے کہ زائد اس ننھی عمر میں وہ کچھ کر رہا ہے جو بہت سے لوگ کرنے سے قاصر ہیں۔ تبوک صوبے کے محکمہ تعلیم نے بھی زائد کی کہانی جاننے کے بعد اس کے اعزاز و اکرام کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined